16.10.2026, 08:03am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک
 
پاکستان/ بھارت
 

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ
10.04.2016, 03:14pm , اتوار (GMT+1)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے پاناما لیکس کے معاملے پر قوم سے حقائق چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔اسلام آباد میں بنی گالہ سے 'قوم سے خطاب' میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر انکوائری کمیشن کو مسترد کرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے تحت کمیشن کا مطالبہ کیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ کمیشن میں وائٹ کالر کرائم کے تفتیش کار شامل ہونے چاہئیں، اس کے لیے بیرونی آڈٹ فرم کو لایا جائے۔

انہوں نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں رائیونڈ میں دھرنا دینے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو نہیں پورے پاکستان کو اکٹھا کریں گے ۔ عمران خان نے کہا کہ دنیا کے کئی ملکوں میں پاناما لیکس پر طوفان آگیا، جب قومیں حقوق کیلیےکھڑی نہیں ہوتیں تو تباہی کی طرف جاتی ہیں، ایک زندہ معاشرہ ہی اپنے حقوق کیلیے کھڑا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئس لینڈ کے لوگوں نے باہر نکل کر اپنے حقوق کی جدوجہد کی، وہاں کے عوام نے حکمرانوں کے احتساب کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وزیروں کو پی ٹی وی پر اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا گیا تاہم انہیں موقع نہیں دیا گیا۔

عمران خان نے کہا میں قومی رہنما ہوں ، مجھے بھی پی ٹی وی پر مؤقف پیش کرنےکا موقع ملنا چاہئے تھا۔'

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ملک کی تاریخ کا فیصلہ کن مرحلہ آگیا، ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے، اب ہم رخ بدل سکتے ہیں۔

انہوں نے پاناما لیکس کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے غیبی مدد قرار دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے اللہ کو پاکستانیوں پر ترس آگیا ہے۔

'اللہ تعالیٰ نے پاکستانیوں کیلیے سو موٹو ایکشن لے لیا ہے'

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کا کام حکومت کے غلط کاموں پر آواز اٹھانا ہے.

'کیا ن لیگ کا کام اپنی رہنما کی کرپشن بچاناہے؟'

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وزرا نے لوگوں سے جھوٹ بولا کہ شوکت خانم کا پیسہ واپس نہیں آیا، ایسا تاثر دیا کہ شوکت خانم کا بڑا نقصان ہوگیاہے۔

'وزرا نے آخرت میں اللہ کو جواب دینا ہے یا نواز شریف کو؟'

انہوں نے کہا کہ شوکت خانم کے علاوہ غریب آدمی کےلیے کینسر کےعلاج کا کوئی دوسرا ادارہ نہیں، عام آدمی بےچارہ علاج کےلئے کہاں جائے؟

عمران خان نے کہا کہ کیمرون جب وزیراعظم نہیں تھے تب والد کی آف شور کمپنی میں پیسہ لگایا اس کے باوجود برطانیہ میں ان کے استعفے کا شور مچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف پرپانچ بڑے الزام ہیں، اگر ان میں سے ایک بھی کیمرون پر لگے تو جیل میں چلاجائے۔

'وزیراعظم پر ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ ، اثاثے چھپانے،کرپشن کے الزامات ہیں'

انہوں نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف نے نے 2011میں 20کروڑ روپیہ اپنے بیٹے سے منگوایا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ایک ارب روپے سے زائد کا گھر ہے، انہوں نے خود کہا تھاکہ سوئٹزر لینڈ میں پاکستان کے 200 ارب ڈالر رکھے ہیں۔انہوں نے وزیراعظم سے پاناما پیپرز کے بعد استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کے پاس حکومت کرنےکا کوئی اخلاقی جواز نہیں بچا۔

عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم خود ٹیکس نہیں دیتے، اور سمجھتے ہیں کہ لوگ انہیں ٹیکس دیں گے۔'نوازشریف اپنا رہن سہن دیکھیں اور ٹیکس ادائیگیاں دیکھیں۔'

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کسانوں پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈال دیاگیاہے، ملک میں ڈھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔'غریب کےپاس دو وقت کی روٹی نہیں،حسن نواز (نواز شریف کے بیٹے) کا 8 ارب روپے کا گھر ہے'

:دیگر مضامین
(10.04.2016) کوئٹہ:کمیٹی کے قیام کی یقین دہانی،ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کردی
(09.04.2016) کراچی: بیوٹی پارلر حملے کا مقدمہ افسر اور اہلیہ کے خلاف درج
(08.04.2016) کراچی: این اے 245 کے سرکاری نتائج کا اعلان، ایم کیو ایم کامیاب
(07.04.2016) پانامہ لیکس کے معاملے پر اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس آج اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔ اگلی حکمت عملی طے ہو گی۔
(07.04.2016) شوکت خانم اسپتال کے اکاؤنٹس کوئی بھی چیک کر سکتا ہے، عمران خان
(06.04.2016) بلوچستان میں ٹرین بم حملہ، ایک مسافر ہلاک
(05.04.2016) پاکستان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 55 افراد ہلاک
(04.04.2016) ضرب عضب کے آخری مرحلے میں 252 مشتبہ دہشت گرد ہلاک 640 مربع کلومیٹر کا علاقہ عسکریت پسندوں سے صاف۔
(04.04.2016) کراچی:سی ٹی ڈی کے پانچ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
(03.04.2016) پشاور میں بھتہ خوری، کابل سے مدد مانگنے کا فیصلہ
(02.04.2016) پاکستان میں تقریباً ستر لاکھ لوگ منشیات کے عادی ،  روزانہ 700 افراد مر جاتے ہیں
(01.04.2016) پاکستان کا بھارت کو کلبھوشن یادیو تک رسائی نہ دینے کا فیصلہ
(31.03.2016) کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار
(31.03.2016) کراچی: مذہبی جماعتوں کے دھرنے کے قریب سے 4مشتبہ افراد گرفتار
(29.03.2016) مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہیں کریں گے: مظاہرین
(28.03.2016) لاہور:گشن اقبال پارک خودکش دھماکہ،مقدمہ درج کر لیا گیا
(27.03.2016) کراچی:سندھ رینجرز کا کورنگی میں چھاپہ2ٹارگٹ کلرز گرفتار،اسلحہ برآمد
(26.03.2016) پشاور:پولیس کا سرچ آپریشن، 95مشتبہ افراد زیر حراست
(26.03.2016) جنوبی ایشیا: کم عمری میں شادیاں، بنگلہ دیش سرفہرست
(24.03.2016)  وزیر اعلیٰ ہائوس پشاور میں اجتماعی شادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں