ملتان،جھنگ اور لاڑکانہ میں قتل کے تین مجرموں کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔ پھانسی کے موقع پر جیل اور اطراف میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔
ملتان،جھنگ اور لاڑکانہ میں قتل کے تین مجرموں کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا. سینٹرل جیل ملتان میں تختہ دار پر لٹکائے جانیوالے مجرم انوار الحق نے سال دو ہزار میں نیا چنوں کے علاقے چھب کلاں میں لین دین کے تنازع پر اپنے رشتے دار کو قتل کردیا تھا۔
سینٹرل جیل لاڑکانہ میں پھانسی پر لٹکائے جانیوالے مجرم وارث میر بحر نے انیس سو پچیانوے میں پی آئی اے کی وین پر فائرنگ کرکے آفتاب نامی شخص کو ہلاک کردیا تھا, جبکہ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں تختہ دار پر چڑھائے جانیوالے مجرم عرفان نے دو ہزار چھ میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کردیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پھانسی کے موقع پر جیل اور اطراف میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔
ضابطے کی کارروائی کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں ہیں۔