چھوٹوگینگ کےخلاف آپریشن،پاک فوج کے کمانڈوز بھی پہنچ گئے
پنجاب میں ڈاکوؤں کی بدنام گروہ چھوٹو گینگ کے سرغنہ نے پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا اشارہ دیدیا۔ چھوٹو گینگ کے خلاف سندھ اور پنجاب کے کچے کے علاقے میں آپریشن اٹھارہویں روز بھی جاری ہے، جبکہ پاک فوج کے نوے کمانڈوز بھی آپریشن میں حصہ لینے پہنچ گئے۔
سندھ اور پنجاب کے سرحدی کچے کے علاقے میں چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن اٹھارہویں روز بھی جاری ہے، تاہم حکومت نے چھوٹو گینگ کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سات اضلاع کی پولیس کے ساتھ پاک فوج کے نوے کمانڈوز بھی آپریشن میں حصہ لینے پہنچ گئے ہیں، جبکہ دس کلو میٹر کا علاقہ مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے اور مختلف مقامات پر ہیلی پیڈ بھی بنا دئیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو نے ہتھیار ڈالنے کا اشارہ دیدیا ہے ۔اس کا کہنا ہے کہ نہ وہ را کا ایجنٹ ہے نہ کسی دہشتگرد تنظیم سے تعلق ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ پاک فوج سے نہیں لڑسکتا۔