استنبول میں ہونے والے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کا مشترکہ اعلامیہ جاری ہوگیا۔ اجلاس میں دہشت گردی کو مسلم امہ کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف مشترکہ کارروائیوں پر اتفاق کیا گیا۔استنبول میں اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کا تیرہواں اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔
اجلاس کے دوسرے روز دہشت گردی کے حوالے سے مسائل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں خطے میں دہشت گردی پھیلانے پر لبنانی شدت پسند تنظیم حزب اللہ کی مذمت کی گئی۔ مشترکہ اعلامیہ میں ایران کو دہشت گرد تنظیموں سے روابط اور معاونت پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔استنبول میں ہونے والے اس اجلاس میں صدر ممنون حسین، سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ایرانی صدر سمیت ستاون مختلف ممالک کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں دہشت گردی کو مسلم امہ کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف مشترکہ کارروائیوں پر اتفاق کیا گیا۔