جاپان میں زلزلے اور آفٹر شاکس کے بعد مرنے والوں کی تعداد تیس سے زائد ہوگئی ہے، جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔جاپانی حکام کے مطابق ملک کے جنوبی علاقے كماموٹو میں ایک بار پھر شدید زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی شدت سات اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی سات کلومیٹر تھی، جبکہ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق مزید عمارتیں منہدم ہونے سے بیس سے زائد افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد تیس سے دائد ہوگئی ہے، جبکہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد بے گھر اور بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔
ائیرپورٹ پر تمام پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔اس سے پہلے جمعرات کو آنے والے زلزلے میں کم سے کم نو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق جاپان میں زلزلہ متاثرہ علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کے بعد امدادی کام روک دیا گیاہے۔