سعودی عرب نے دھمکی دی ہے کہ اسے گیارہ ستمبر کے حملوں میں ملوث کرنے کے حوالے سے کوئی قانون سازی کی گئی تو وہ امریکا میں اپنے ساڑھے سات سو ارب ڈالر کے اثاثے بیچ دے گا۔امریکی اخبار کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واشنگٹن کے دورے کے دوران امریکی حکام کو اس حوالے سے تنبیہہ کی ہے کہ اگر سعودی عرب کو ںائن الیون کے واقعہ میں ملوث کیا گیا تو وہ اپنے اثاثے بیچ دیئے۔
اخبار کے مطابق ڈیموکریٹ اور ری پبلکن ارکان کانگریس ایسی قانون سازی کیلئے کوشش کررہے ہیں۔ جس سے کوئی امریکی عدالت سعودی عرب کو گیارہ ستمبر حملوں میں ملوث قرار دے سکے گی، تاہم اوباما انتظامیہ ارکان کانگریس کو قائل کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ سعودی عرب کے خلاف کسی ممکنہ قانون سازی سے امریکا کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔نیویارک ٹائمز کے مطابق اس وقت امریکی خزانے میں سعودی عرب کے ساڑھے سات سو ارب ڈالر سیکورٹیز کی صورت میں موجود ہیں۔