|
یہ قائدِ عوام ہیں .. از.. صفدر ھمدانی
19.04.2016, 01:02am , منگل (GMT+1)
صفدر ہمدانی
یہ قائدِ عوام ہیں زر کے ہاں غلام ہیں
انکے کے گھر کے فرد فرد بے راہ رو امام ہیں
بھوکے ہیں اقتدار کے ازل سے نے لگام ہیں
ہاں قوم سے خطاب میں خود سے ہی ہم کلام ہیں
نازل ہوا جو ملک پر یہ ایسا انتقام ہیں
بس ایک دو کا ذکر کیا یہ بے حیا تمام ہیں
کہنے کو نام ہے بہت لیکن برائے نام ہیں
نہ ختم ہو جو حشر تک ظلمت کی ایسی شام ہیں
جس میں غریب ہی مرے ایسا کریہہ نظام ہیں
صفدر یہی ہے سچ کہ یہ ہاں قاتل عوام ہیں یہ قائدِ عوام ہیں زر کے ہاں غلام ہیں
|