افغانستان میں بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔ بارش کے باعث حادثات میں اکتیس افراد ہلاک ہوگئے امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ ادھر چلی میں بھی بارشوں کے باعث تباہ کاریاں جاری ہیں۔افغانستان کے مختلف حصوں میں بارشوں کے باعث نظام زندگی مفلوج ہے۔
سیلاب سے شمالی بغلان، سمنگان، شمال مشرقی تخار سمیت کئی صوبے متاثر ہوئے۔ بارش کے باعث حادثات میں اکتیس افراد ہلاک ہوگئے۔
بارش کے باعث تیار فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔ٹیکساس میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ متعدد علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی جبکہ مواصلاتی نظام بھی متاثر ہے۔
لاطینی امریکی ملک چلی میں شدید بارشوں کے بعد معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہیں۔ لینڈ سلائینڈنگ کے باعث متعدد علاقوں کا زمینی رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔ چالیس لاکھ افراد پینے کے پانی سے محروم ہوگئے۔ سان تیاگو میں ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لئے احکامات جاری کیے