پانامہ لیکس پروزیراعظم سے استعفی لینے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی گئی۔ درخواست گزارنے وزیر اعظم سے آرٹیکل اڑتالیس کی سیکشن چھ کے تحت ریفرنڈم کرانے کا بھی مطالبہ کردیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیراعظم نواز شریف سے استعفی لینے کی درخواست شہری فیصر جدون نےدائر کی ہے .
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پانامہ لیکس میں وزیر اعظم نوازشریف اور ان کے بچوں کے نام آنے کے بعد وزیر اعظم آرٹیکل اڑتالیس کی سیکشن چھ کے تحت ریفرنڈم کا اعلان کریں۔درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم مشترکہ اجلاس بلا کر ریفرنڈم کے ذریعے عوام سے رائے لیں، جبکہ عدالت درخواست کو منظور کرتے ہوئے فریقین کو انتخابات کرانے اورپانامہ لیکس میں آف شور کمپنیوں کے مالکان کے خلاف انکوائری کا حکم دے.
درخواست میں فیڈریشن آف پاکستان بذریعہ سیکرٹری کیبنٹ کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔