چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول نے بارہ ساتھیوں سمیت غیر مشروط طور پرہتھیار ڈال دیے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ تمام یرغمالی پولیس اہلکاروں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ ملک میں تمام نو گو ایریاز کو ختم کیا جائے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن بغیر کسی نقصان کے مکمل کر لیا گیا ہے۔
آپریشن میں چھوٹو سمیت تیرہ ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے۔ چھوٹو گینگ کے ہتھیار ڈالنے والے افراد پاک فوج کی تحویل میں ہیں جن سے مکمل تفتیش کی جائےگی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق یرغمال بنائے گئے پولیس اہلکاروں کو بھی بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا لیکن چھوٹو گینگ کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری رہے گا۔
بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ چھوٹو گینگ کے اہلخانہ کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے۔