پاکستان پییلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی کا کہنا ہے کہ فوج کے بعد عدلیہ کو بھی کرپشن کے خلاف اقدامات اٹھانے ہوں گئے۔
اسلام آباد میں آرمی چیف کی جانب سے کرپشن کے شواہد ملنے پر پاک فوج کے بارہ افسران کے خلاف اقدام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے اس اقدام سے احتساب کے متعلق سویلینز کی شکایات دور ہوجائیں گئیں۔
سینیٹر سعید غنی کا کہنا ہے کہ فوج کے بعد عدلیہ کو بھی اپنے ادارے میں کرپشن کے خلاف اقدامات اٹھانے چاہیئے، تاکہ عوام کو انصاف کے حصول میں کرپشن کاسامنا نہ کرنے پڑے۔