لاطینی امریکی ملک ایکواڈور میں سات اعشاریہ آٹھ شد کے زلزلے کے بعد آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ہے اور زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد پانچ سو ستتر ہوگئی ہے،جبکہ چھ اعشاریہ دو شدت کے تازہ جھٹکوں کے باعث عمارتیں لرز اٹھی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چھ اعشاریہ دو شدت کے آفٹر شاکس ایکواڈور کے ساحلی علاقے میں آئے۔جھٹکوں کے بعد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
ایکواڈور کے صدر کورے کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق سات اعشاریہ آٹھ شدت کے زلزلے کے باعث مرنے والوں کی تعداد پانچ سو ستتر ہوگئی ہے۔بیان میں مزید کہا گیاکہ امدادی کام جاری ہے اور ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتاہے۔بیان کے مطابق تاحال سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔جبکہ تین ہزار سے زائد زخمیوں کا علاج جاری ہے