محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ کا الرٹ جاری کر دیا۔ جمعے سے اتوار تک درجہ حرارت چالیس سینٹی گریڈ تک جائیگا، جبکہ کراچی میں ہیٹ اسٹروک کا بھی خطرہ پیدا ہوگیا۔
شہریوں نے گرمی سےبچاؤ کیلئے ٹھنڈی مشروبات اور پھلوں کا استعمال شروع کردیا۔گرمی کی شدت میں اضافے سے کراچی کے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بائیس اپریل سے تین روز کے لئے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس دوران درجہ حرارت چالیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
پیشگی اطلاع پر اہلیان کراچی نے گرمی سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانی شروع کردی ہیں۔گرمی کی شدت میں مسلسل اضافے کے باعث کراچی میں ہیٹ اسٹروک کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے ممکنہ ہیٹ ویو سے بچاو کے اقدامات کا دعوے کیئے جارہے ہیں۔