16.10.2026, 05:42am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
 
عالمی خبریں
 

اسرائیلی آبادکاری کے خلاف فلسطینی مجوزہ قرارداد مؤخر
22.04.2016, 06:06pm , جمہ (GMT+1)

لسطینی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں اسرائیلی آبادکاری رکوانے سے متعلق مجوزہ قرارداد کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے بجائے اب فرانس کی مشرق وسطیٰ کے تنازعے کے حل کے لیے امن کانفرنس پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی مشن نے اسی ماہ کے اوائل میں عرب ممالک اور سلامتی کونسل کے بعض رکن ممالک میں مجوزہ قرارداد کا مسودہ تقسیم کیا تھا مگر اس کو غور کے لیے باضابطہ طور پر کونسل میں پیش نہیں کیا گیا ہے۔اس میں مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر کی مذمت کی گئی ہے اور تنازعے کے دو ریاستی حل پر زوردیا گیا ہے۔
فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی کا کہنا ہے کہ اب اس مسودے پر مزید کام موخر کردیا جائے گا اور اس کے بجائے فرانسیسی اقدام پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔اس کے تحت 30 مئی کو پہلا وزارتی اجلاس منعقد ہوگا۔

انھوں نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ'' سلامتی کونسل میں ہماری تحریک سے فرانسیسی اقدام کو کسی بھی طرح نقصان نہیں پہنچنا چاہیے''۔انھوں نے یہ بات فلسطینی صدر محمود عباس کی چینی سفیر لیو جائی ژی سے ملاقات کے بعد کہی ہے۔چینی سفیر اس ماہ سلامتی کونسل کی صدارت کررہے ہیں۔
بعض سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ فرانس ،مصر اور سعودی عرب نے فلسطینیوں کی حوصلہ شکنی کی ہے کہ وہ سلامتی کونسل میں قرارداد پیش نہ کریں کیونکہ اس طرح امریکا پر اس کو ویٹو کرنے کے لیے دباؤ پڑے گا۔

یاد رہے کہ سلامتی کونسل سنہ 2011ء میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی یہودی آبادکاروں کے لیے تعمیرات کی مذمت میں قرارداد منظور کرنے میں ناکام رہی تھی کیونکہ امریکا نے اس کو ویٹو کردیا تھا۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے اسی ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ انھوں نے اسرائیلی بستیوں کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد منظور کرانے کی کوئی جلدی نہیں ہے کیونکہ وہ تنازعے کے دوریاستی حل کو بچانا چاہتے ہیں۔

ادھر پیرس میں فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں مارک آیرو نے کہا ہے کہ مئی میں اجلاس میں اس سال کے دوسرے حصے میں ہونے والی ایک بین الاقوامی کانفرنس کی تیاری کی جائے گی۔اس کانفرنس میں اسرائیلی اور فلسطینی لیڈر بھی شریک ہوں گے۔واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن عمل اپریل 2014ء سے منجمد چلا آرہا ہے۔

:دیگر مضامین
(22.04.2016) صدر براک اوباما نے برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں تعاون کے لیے یورپی اتحادیوں سے قریبی تعلق رکھے۔
(22.04.2016) ترکی میں آج ہوئے ایک بم حملے میں تین فوجی مارے گئے ہیں۔
(22.04.2016) امریکی صدر براک اوباما نے الریاض میں خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے رکن ممالک کے سربراہوں سے ملاقات کی ہے
(22.04.2016)  ایکواڈور میں سات اعشاریہ آٹھ شد کے زلزلے کے بعد آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ہے
(22.04.2016) صدر شی جنپنگ کو ملک کے’’کمانڈر انچیف‘‘ کا نیا عہدہ دیا گیا ہے
(21.04.2016) میکسیکو کی آئل ریفائنری میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک اور 136 زخمی
(20.04.2016) بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے سے 500 مہاجرین کی ہلاکت کا خدشہ، اقوام متحدہ
(20.04.2016) جوہری تعزیرات میں نرمی کا معاملہ، کیری ظریف متوقع ملاقات
(20.04.2016) واشنگٹن:اوباما کا پوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ،شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال
(20.04.2016) داعش کی یورپ کے سیاحتی مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کا انکشاف
(19.04.2016) روس افغان طالبان رابطے، روسی سفارت کاری کا دوہرا معیار، افغانستان میں روس نے طالبان باغیوں کے گروپ کے ساتھ سفارتی رابطے بڑھا دیے ہیں
(19.04.2016) کابل میں خودکش کار بم دھماکہ، 24 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
(19.04.2016) دنیا کے مختلف ملکوں میں بارش نے تباہی مچا دی، افغانستان میں31 افراد ہلاک
(18.04.2016) عراق میں پیر کے روز پارلیمنٹ کا ایک اہم اجلاس۔ اسپیکر سلیم_الجبوری کی برطرفی اور نئی حکومت کی تشکیل کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔
(18.04.2016) ایکواڈور میں 7.8 شدت کے زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 272 ہوگئی
(18.04.2016) سعودی عرب نے امریکا کو اپنے 750ارب ڈالر کے اثاثے بیچنے کی دھمکی دیدی
(17.04.2016) ایکواڈور میں ہفتے کے روز شدید زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 238 افراد ہلاک
(17.04.2016) پاناما کے نائب وزیر اور اسحق ڈار کی ملاقات کی تردید
(17.04.2016) ایک اور امریکی طیارے سے مسلمان خاتون کو اتارلیا گیاہے
(16.04.2016) جاپان میں زلزلے اور آفٹر شاکس،مرنے والوں کی تعداد30سے زائد ہوگئی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں