16.10.2026, 06:39am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
 
عالمی خبریں
 

امریکہ کے صدر براک اوباما برطانیہ نے برطانوی نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ مایوسی اور اجنبیوں سے نفرت کو مسترد کریں
24.04.2016, 01:15am , اتوار (GMT+1)

امریکہ کے صدر براک اوباما برطانیہ نے برطانوی نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ مایوسی اور اجنبیوں سے نفرت کو مسترد کریں۔

ہفتہ کو لندن میں ایک ٹاؤن ہال مباحثے میں ان کا کہنا تھا کہ "ہمیں عالمگیریت اور اتحاد کو موقع کے طور پر دیکھنا چاہیے نا کہ خطرے کے طور پر۔"

انھوں نے مختلف امور پر نوجوانوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔ ان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ وہ آئندہ امریکی صڈر کو کیا کرتے ہوئے دیکھنا چاہیں گے اور وہ اپنے پیچھے کیا روایت چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں۔

صدر اوباما کا کہنا تھا کہ روایت سے متعلق انھیں دس سال پیچھے مڑ کر دیکھنا پڑے گا لیکن ان کے بقول وہ اس سارے عرصے میں مخلص رہے ہیں۔

امریکہ کے صدر ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں وہ برطانوی لیبر پارٹی کے سربراہ جرمی کوربائن سے علیحدگی میں ملاقات کریں گے۔

اوباما کی طرف سے آئندہ دنوں میں برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے یا علیحدہ ہونے پر ہونے والی رائے شماری سے متعلق بیان اس ملاقات میں موضوع بحث ہو سکتا ہے۔

جمعرات کو دیر گئے برطانیہ پہنچنے سے قبل اوباما کا ایک کالم اخبار "ٹیلیگراف" میں شائع ہوا تھا جس میں انھوں نے برطانیہ سے یورپی یونین میں شامل رہنے پر زور دیا تھا۔

برطانوی سیاستدان یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے حامی ہیں اور انھوں نے صدر اوباما کے اس بیان کو اپنے داخلی معاملات میں مداخلت تصور کرتے ہوئے اس کی مذمت کی تھی۔

دائیں بازو کی برٹش انڈیپنڈنس پارٹی کے رہنما نائجل فراج کہتے ہیں کہ یورپی یونین میں برطانیہ کی رکنیت سے اس ملک کا اپنی سرحدوں پر اختیار کمزور ہوا ہے کیونکہ تارکین وطن دیگر رکن ممالک میں جاتے ہیں اور پھر وہاں سے آزادانہ طور پر برطانیہ آ جاتے ہیں۔

لندن کے میئر بورس جانسن نے اوباما کو "دوغلا" قرار دیا اور کہا کہ "امریکہ کبھی بھی ایسے غور نہیں کرسکتا جس طرح یورپی یونین خود اپنے لیے کرتی ہے۔"

برطانیہ کے دورے کے بعد صدر اوباما جرمنی روانہ ہوں گے جہاں وہ چانسلر آنگیلا مرخیل سے ملاقات کریں گے۔

:دیگر مضامین
(24.04.2016) امریکی صدر براک اوباما ہیروشیما کا دورہ کریں گے: جاپانی اخبار
(23.04.2016) ساٹھ ملکوں کے صدور اور وزرائے اعظم، اور 130 سے زائد ممالک کے درجنوں اہل کاروں نےموسمیاتی تبدیلی کے معاہدے پر دستخط کیے
(23.04.2016) نائجیریا کی فوج شیعہ شہریوں کو ہلاک کرنے کی مرتکب ہوئی، ایمنسٹی
(23.04.2016) نئی دہلی: بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں لینڈ سلائیڈنگ، 16 افراد ہلاک
(22.04.2016) اسرائیلی آبادکاری کے خلاف فلسطینی مجوزہ قرارداد مؤخر
(22.04.2016) صدر براک اوباما نے برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں تعاون کے لیے یورپی اتحادیوں سے قریبی تعلق رکھے۔
(22.04.2016) ترکی میں آج ہوئے ایک بم حملے میں تین فوجی مارے گئے ہیں۔
(22.04.2016) امریکی صدر براک اوباما نے الریاض میں خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے رکن ممالک کے سربراہوں سے ملاقات کی ہے
(22.04.2016)  ایکواڈور میں سات اعشاریہ آٹھ شد کے زلزلے کے بعد آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ہے
(22.04.2016) صدر شی جنپنگ کو ملک کے’’کمانڈر انچیف‘‘ کا نیا عہدہ دیا گیا ہے
(21.04.2016) میکسیکو کی آئل ریفائنری میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک اور 136 زخمی
(20.04.2016) بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے سے 500 مہاجرین کی ہلاکت کا خدشہ، اقوام متحدہ
(20.04.2016) جوہری تعزیرات میں نرمی کا معاملہ، کیری ظریف متوقع ملاقات
(20.04.2016) واشنگٹن:اوباما کا پوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ،شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال
(20.04.2016) داعش کی یورپ کے سیاحتی مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کا انکشاف
(19.04.2016) روس افغان طالبان رابطے، روسی سفارت کاری کا دوہرا معیار، افغانستان میں روس نے طالبان باغیوں کے گروپ کے ساتھ سفارتی رابطے بڑھا دیے ہیں
(19.04.2016) کابل میں خودکش کار بم دھماکہ، 24 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
(19.04.2016) دنیا کے مختلف ملکوں میں بارش نے تباہی مچا دی، افغانستان میں31 افراد ہلاک
(18.04.2016) عراق میں پیر کے روز پارلیمنٹ کا ایک اہم اجلاس۔ اسپیکر سلیم_الجبوری کی برطرفی اور نئی حکومت کی تشکیل کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔
(18.04.2016) ایکواڈور میں 7.8 شدت کے زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 272 ہوگئی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں