صوبائی مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنا سندھ آنے کا شوق بھی پورا کرلیں، خان صاحب کو سیاسی اداکار روز نیا مشورہ دیتے ہیں۔
عمران خان کی تقریر پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ نہ جانے کس کے مشورہ پر رائے ونڈ جاتے جاتے عمران خان نے اپنا رخ تبدیل کرلیا ہے۔
انکا کہنا ہے کہ عمران خان کے چوہدری نثار کے ساتھ سفر کرنے کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، پیپلز پارٹی کسی سیاسی اداکار سے نہ ڈری ہے نہ کبھی ڈرے گی۔