امریکی صدر اوباما نے شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف مزید ڈھائی سو امریکی اہلکاروں پر مشتمل اسپیشل فورسز کا دستہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ہین اوور یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا تھا کہ شام میں حکومتی افواج کی کامیابیوں میں اضافہ کرنے کے لیے مزید فوجیوں کو شام بھجوانے کی منظوری دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی فوج زمینی کارروائیوں میں حصہ نہیں لے رہی۔ امریکی فوجی داعش کے خلاف لڑائی میں مقامی فورسز کی تربیت اور رہنمائی کریں گے۔صدر اوباما نے کہا کہ ہمیں نا انصافیوں کا خاتمہ کرنا ہوگا اور اس حوالے سے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیکس چوروں کی آماجگاہوں کو ختم کرنا ہوگا۔