امریکا میں گندھارا بدھ مت ثقافتی ورثے سے تعلق رکھنے والا گوتم بدھ کا نایاب مجسمہ آج پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کیا جائے گا،
مجسمہ اسی کی دہائی میں چوری کرکے پاکستان سے نیویارک لے جایا گیا تھا۔بدھ مت کے تاریخی مجسمے کی پاکستان واپسی کی تقریب نیویارک کےعلاقے ہٹن میں واقع ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل کے دفتر میں منعقد ہوگی۔ جس میں پاکستانی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن رضوان سعید شیخ اور امریکی تفتیشی ٹیم کے خصوصی اہلکاراینجل ملنڈیزشرکت کریں گے
۔ذرائع کے مطابق مجسمے کی مالیت گیارہ لاکھ ڈالر سے زائد ہے، جبکہ نادر مجسمہ کشن دور سے تعلق رکھتا ہے جسے اسی کی دہائی میں چوری کرکے پاکستان سے نیویارک لے جایا گیا تھا۔ مجسمہ اسمگلنگ کیس میں ملوث مجرم کو سزا مل چکی ہے۔