وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس جاری ہے ۔اجلاس میں بجٹ حکمت عملی پیش کی جائے گی اور آئندہ مالی سال کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔وزیر اعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈاربجٹ حکمت عملی کی دستاویزپیش کریں گے۔
بجٹ حکمت عملی کے تحت بارہ فیصد اضافے کے ساتھ آئندہ بجٹ میں دفاعی شعبے کے لیےآٹھ سو ساٹھ ارب روپے رکھےجانے کا امکان ہے
۔ذرائع کے مطابق پی ایس ڈی پی کا حجم چھ سو ساٹھ ارب روپے اورآئندہ مالی سال میں سو ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے اورافراط زر کی شرح پانچ فیصد سے کم سطح پر رکھنے کی تجویز پیش کئے جانے کا بھی امکان ہے۔
آئندہ بجٹ خسارے کی شرح چار فیصد جبکہ ملکی ترقی کا حجم چار عشاریہ سات فیصد تک رکھے جانے کا امکان ہے۔