لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیز بلوچ سے مشترکہ تحقیقات کے دوران ہونے والے انکشافات سامنے آگئے۔ عزیز بلوچ نے شیرشاہ کباڑی مارکیٹ کے تاجروں سمیت ایک سو ستانوے افراد کے بالواسطہ یا بلاواسطہ قتل کا اعتراف کرلیا۔کراچی کے علاقے لیاری میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گینگوار سرغنہ عزیر بلوچ کے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشاف جے آئی ٹی میں منظر عام پر آگئے۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش شیرشاہ کباڑی مارکیٹ کے تاجروں کے قتل کا اعتراف کرلیا،جبکہ عزیز بلوچ نے اٹھارہ اکتوبر دوہزار دس میں بھتہ نہ دینے پر بارہ تاجروں کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔رپورٹ کے مطابق عزیر بلوچ نے بالواسطہ یا بلاواسطہ ایک سو ستانوے قتل کی وارداتوں کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
جے آئی ٹی میں عزیر بلوچ نے ڈالمیا کے حاجی اسلم اوراسکے پانچ بیٹوں اور ڈی آئی جی ساؤتھ کی اسپیشل ٹیم کےاہلکارہیڈ کانسٹیبل شجاع کو قتل کروانے کا اعتراف کرتے ہوئے ارشدپپو سمیت تین افراد کے اغوا اور قتل کی واردات کروانے کیلیے اپنی دو گاڑیاں فراہم کرنے کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔