پی ٹی آئی کے رہنماجہانگیر ترین نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو دس ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ۔آج دن بارہ بجے اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کوبھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین کاشمار پاکستان کی اعلی اور شفاف کاروباری شخصیات میں ہوتاہے۔
جہانگیر ترین نے گزشتہ پانچ سال میں تیرہ ارب اٹھاون کروڑ روپیہ ٹیکس ادا کیا۔ نوٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ایک رد کردہ خط کو بنیاد بنا کرجہانگیر ترین کی کردار کشی کی گئی جبکہ اسٹیٹ بینک کے اصل خط کو جان بوجھ کر میڈیا اور قوم سے چھپایا گیا۔
شہبازشریف جعل سازی پر مبنی کردارکشی پرسرعام معافی مانگیں۔ معافی نہ مانگنے کی صورت میں قانونی کارروائی کے لئے تیار ہو جائیں۔جہانگیر ترین کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو دس ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوایا گیاہے جبکہ پی ٹی آئی کے رہنماآج دن بارہ بجے پریس کانفرنس میں اپنےاوپرلگائے گئے الزامات کاجواب بھی دیں گے۔