چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے اُس مسودہٴ قانون کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت غیر ملکی غیر سرکاری تنظیموں کی نگرانی سکیورٹی اداروں کے سپرد کر دی گئی ہے۔
بیجنگ حکومت کی پبلک سکیورٹی کی وزارت کو غیر ملکی این جی اوز کی براہ راست نگران مقرر کیا ہے۔ اِس قانون کے تحت تمام غیر سرکاری تنظیموں کو اپنے پراجیکٹس کی تفصیلات فراہم کر کے پیشگی منظوری لینا ہو گی۔
کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں پولیس این جی او کے ملازم کو بغیر کسی فردِ جرم کے کم از کم پندرہ ایام کے لیے حراست میں رکھ سکے گی۔