وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اڈیالہ جیل میں قید ایم کیو ایم رہنما عمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم کے ویڈیو بیان کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔جیل سے ملزم خالد شمیم کی ویڈیو منظر عام پر آنے پر چوہدری نثار نے انتظامیہ سے آئندہ دو روز میں معاملے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جائیگی کہ جیل میں ویڈیو بنانے کی اجازت کس نے دی۔ انکا کہنا ہے کہ ویڈیو بناتے وقت جیل انتظامیہ کہاں تھی اور ویڈیو جیل سے باہر کیسے گئی۔اس سے قبل اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ملزم خالد شمیم نے ایم کیو ایم سے متعلق انکشافات پر مبنی ویڈیو جاری کی جس پر ایم کیو ایم نے شدید کا رد عمل کا اظہار کیا تھا۔