15.10.2026, 05:31pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

٭30 اپریل 1962ء کو روس نے فیض احمد فیض کو لینن انعام دیا
30.04.2016, 09:02am , ہفتہ (GMT+1)

وقار زیدی ۔ کراچی
٭30 اپریل 1962ء کو حکومت روس نے پاکستان کے ممتاز شاعر فیض احمد فیض کو لینن انعام برائے امن عطا کرنے کا اعلان کیا۔ فیض احمد فیض کے ساتھ اس برس یہ انعام گھانا کے صدر ڈاکٹر نکرومہ ‘ معروف مصور پکاسو‘ ہنگری کے صدر اور سیاست دان ایسٹوین ڈوبی اور چلی کی شاعرہ ڈی اسپنوزا کو بھی دیئے جانے کا اعلان ہوا۔فیض احمد فیض نے اپنا یہ انعام یکم جون 1962ء کو حاصل کیا۔اس موقع پر فیض احمد فیض کو لینن انعام برائے امن دینے والی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ فیض کی شاعری اور اس کی انتھک زندگی کی طرح نوآبادیات کے خلاف اور آزادی‘ امن اور انسانی مساوات کی خاطر جدوجہد پر ابھارتی ہے۔ فیض نے دنیا میں امن کے قیام میں فعال حصہ لیا ہے اور انہوں نے تخفیف اسلحہ کی کانفرنس منعقدہ جنیوا اور تاشقند میں ایشیائی ادیبوں کی کانفرنس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
--------------------------------------------------
کراچی میں ٹراموے کا خاتمہ

---------------------------

٭30 اپریل 1975ء کو کراچی میں نوّے سالہ قدیم ٹراموے کمپنی نے اپنا کاروبار بند کرنے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں ٹراموے کمپنی کے کاروبار کا آغاز کا سہرا کراچی کے میونسپل سیکریٹری اور معروف انجینئر اور آرکیٹکٹ مسٹر جیمز اسٹریچن کے سر تھا۔ انہوں نے 1881ء میں لندن کے مشتر ایڈورڈ میتھیوز کو ٹراموے کی لائن بچھانے کا ٹینڈر دیا مگر ان لائنوں کی تنصیب کا کام 1883ء میں شروع ہوسکا۔ اکتوبر 1884ء میں یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچا اور 20 اپریل 1885ء کو کراچی میں پہلی مرتبہ ٹرام چلی۔ اس پہلی ٹرام میں سفر کرنے والوں میں سندھ کے اس وقت کے کمشنر مسٹر ہنری نیپئر بی ارسکن بھی شامل تھے۔
شروع شروع میں یہ ٹرام بھاپ سے چلائی جاتی تھی مگر اس بھاپ سے ایک جانب شور پیدا ہوتا تھا اور دوسری جانب فضا میں آلودگی میں اضافہ ہوتا تھا چنانچہ تھوڑے ہی عرصے کے بعد اس کو بند کردیا گیا بعد میں اس کی جگہ چھوٹی اور ہلکی ٹراموں نے لی جنہیں گھوڑے کھینچا کرتے تھے کچھ عرصہ کراچی میں دو منزلہ ٹرامیں بھی چلتی رہیں‘ یہ ٹرامیں بھی گھوڑے ہی کھینچا کرتے تھے۔
بیسویں صدی میں یہ ٹرامیں ڈیزل کی قوت سے چلنے لگیں۔ کراچی میں ٹراموے کے نظام کا مرکز صدر میں ایڈولجی ڈنشا ڈسپنسری تھی۔ اس ڈسپنسری سے ٹراموں کے کئی روٹ شروع ہوتے تھے جو گاندھی گارڈن‘ بولٹن مارکیٹ اور کینٹ ریلوے اسٹیشن تک جایا کرتے تھے۔
یہ ٹرامیں ایسٹ انڈیا ٹراموے کمپنی کی ملکیت تھیں۔ یہ کمپنی 500 روپے سالانہ فی میل کے حساب سے ٹرام لائنوں کی رائلٹی کراچی میونسپلٹی کو ادا کرتی تھی۔ قیام پاکستان کے بعد ٹراموے کا یہ نظام محمد علی نامی ایک کاروباری شخص نے خرید لیا اور اس کا نام اپنے نام پر محمد علی ٹراموے کمپنی رکھ لیا۔ کمپنی کے زمانہ عروج میں کمپنی کے پاس 63 ٹرامیں تھیں اور اس کا عملہ آٹھ سو افراد پر مشتمل تھا۔ لیکن ایک وقت وہ بھی آیا جب کمپنی کے پاس فقط پانچ ٹرامیں رہ گئی تھیں۔
30 اپریل 1975ء کو کراچی کی سڑکوں پر ٹرام آخری مرتبہ چلی اور پھر یہ نظام ہمیشہ کے لیے ختم ہوگیا۔

:دیگر مضامین
(29.04.2016)  انتیس اپریل 1976ء کو فلمی دنیا کے عظم مزاحیہ اداکارمنور ظریف دنیا سے رخصت ہوئے۔
(28.04.2016) آغا حشر کاشمیری کا انتقال 28 اپریل 1935ء کو لاہور میں ہوا
(27.04.2016) ٭27 اپریل 1962ء کو مولوی فضل الحق نے وفات پائی
(26.04.2016) ٭26 اپریل 2005ء کو پاکستانی فلمی صنعت کے مشہور مزاحیہ اداکار خلیفہ نذیر وفات پاگئے
(25.04.2016) پچیس اپریل 1995ء کو جی ایم سید انتقال کر گئے
(24.04.2016)  نوے سالہ ملکہ الزبتھ.. تمام عرب ممالک کی خودمختاری کی ہم عصر
(22.04.2016) اکیس اپریل یوم وفات سید مصطفی علی ھمدانی ۔۔۔۔۔از۔۔۔۔۔۔ارم نقوی
(20.04.2016) امریکا میں معذور افراد کیلئے روبوٹ بازو تیارکر لیا گیا
(19.04.2016) شہزادہ علی اصغر ۱۰رجب المرجب کو  مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے
(18.04.2016) ریٹائرمنٹ انسان پرجسمانی اور ذہنی طور پر مضر اثرات مرتب کرتی ہے
(16.04.2016) تیرہ اپریل جلیاں والا باغ کے سانحے کو ستانوے سال ہوگئے
(13.04.2016) پاکستان کے نامور ادیب،صحافی اور براڈکاسٹر جناب آغا خالد سلیم وفات پاگئے ۔
(13.04.2016) اکثر سوچتی ہوں کہ کاش میں بکری ہوتی ، رافیعہ گیلانی
(10.04.2016) لاہور کا پاک ٹی ہاؤس کیا عہد رفتہ کی یاد تازہ کر سکے گا
(08.04.2016) پاناما دستاویزات: دنیا کے کئی ممالک میں تحقیقات کا اعلان
(05.04.2016) ڈاکٹر نگہت نسیم کے لیئے پیشہ وارانہ اور ادبی، صحافتی اور سماجی خدمات پر اعزاز
(03.04.2016) زیادہ نیند سے فالج کا خطرہ لاحق ہوتا ہے: برطانوی تحقیق
(29.03.2016) مائیکل جیکسن کی طرح بریک ڈانس کرنے والا جاپانی روبوٹ
(28.03.2016) گڈ فرائیڈے' حضرت عیسیٰ کو بیت المقدس میں مصلوب کیا گیا تھا۔
(28.03.2016) موٹے مسافروں کے لیے ذیادہ گنجائش کی سیٹ نصب کرنے کی پیشکش



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں