17.10.2026, 07:15am , ہفتہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک
 
پاکستان/ بھارت
 

کولمبیا میں نیلسن منڈیلا ایوارڈ سوات کی خاتون تبسم عدنان کے نام
30.04.2016, 09:25am , ہفتہ (GMT+1)

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والی تبسم عدنان کو خواتین کے حقوق کے لیے اہم کردار ادا کرنے پر کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں نیلسن منڈیلا ۔ گراکا میچل انوویشن ایوارڈ 2016 سے نوازا گیا۔

ایوارڈ سے نوازے جانے کے بعد کولمبیا سے ڈان سے بات کرتے ہوئے تبسم عدنان نے کہا کہ وہ یہ ایوارڈ پاکستان کے نام کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ملک میں ان تمام لوگوں کی شکر گزار ہیں، جنہوں نے ان کے مقصد میں ان کا ساتھ دیا، جبکہ وہ آج بطور پاکستانی خاتون یہ ایوارڈ حاصل کرکے فخر محسوس کر رہی ہیں۔

تبسم عدنان کو یہ ایوارڈ 25 سے 28 اپریل تک جاری رہنے والے انٹرنیشنل سول سوسائٹی ویک (آئی سی ایس ڈبلیو) کے آخری دن انفرادی کارکن کی کیٹیگری میں دیا گیا۔

تبسم عدنان کی شادی 13 سال کی کم عمر میں شادی کردی گئی تھی، شادی کے بعد انہیں کئی بار گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بالآخر 20 سال بعد انہوں نے اپنے ظالم شوہر سے طلاق لے لی۔

طلاق کے بعد تبسم عدنان نے ’خویندو جرگہ (بہنوں کا جرگہ) کے نام سے ایک این جی او کا آغاز کیا، یہ صرف خواتین پر مشتمل جرگہ تھا جہاں خواتین ہفتے میں ایک بار مل کر خواتین پر ڈھائے جانے ظلم، غیرت کے نام پر قتل، تیزاب سے حملے اور سوارا (مرد کے جرم کے بدلے خاتون کو دینا) جیسے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جاتا۔

اس جرگے نے بعد ازاں ایک آگاہی مہم کا آغاز کیا، جس میں خواتین کے تحفظ، ان کے ووٹ دینے کے حق، جبکہ تشدد کی شکار خواتین کو مفت قانونی مدد فراہم کی جانے لگی اور جرگے نے کامیابی سے خواتین کے خلاف تشدد اور سوارا کے کئی کیسز نمٹائے۔

رواں سال نیلسن منڈیلا ایوارڈ نوجوان کارکن، انفرادی کارکن، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور انسان دوستی کی کٹیگریز میں دیئے گئے۔

تبسم عدنان، خواتین کے حقوق کے لیے انتھک کوششوں اور خدمات پر 2015 میں ’سیکریٹری آف اسٹیٹس انٹرنیشنل ویمن آف کریج‘ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔

:دیگر مضامین
(30.04.2016) پاکستان پیپلزپارٹی آج کوٹلی آزاد کشمیرمیں طاقت کامظاہرہ کرے گی
(29.04.2016) پاکستان اورامریکا کےدرمیان ایف 16طیاروں کےمعاہدے میں کوئی رکاوٹ نہیں، پاکستانی سفارت خانہ
(29.04.2016) عمران خان کامشن لاہور کامیاب،اجلاس میں چوہدری سرور کو منالیا
(28.04.2016) کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان
(28.04.2016) پاکستان کےخلاف بھارتی ایجنسی را کی ایک اورسازش بے نقاب
(27.04.2016) گوتم بدھ کا نایاب مجسمہ آج پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کیا جائے گا
(27.04.2016) توانائی منصوبوں کا اجلاس، وزیراعظم کا 2018 تک لوڈ شیڈنگ کےخاتمہ کا دعویٰ
(26.04.2016) طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں: وزارت خارجہ
(26.04.2016) ہرٹ آف ایشیا کانفرنس، اعزاز چوہدری اور بھارتی ہم منصب کی ملاقات
(26.04.2016) کراچی: ناریل توڑنے پر پڑسیوں کے تشدد سے چوکیدار ہلاک
(25.04.2016) ڈاکٹر سردار سورن سنگھ کے قتل میں اہم پیش رفت
(25.04.2016) عمران خان سندھ آنے کا شوق پورا کرلیں، مولا بخش چانڈیو
(24.04.2016) ایسی جمہوریت کو نہیں مانتا،جو صرف اسلام آباد کے ایوانوں میں ہو، مصطفیٰ کمال
(24.04.2016) جماعت اسلامی آج لاہور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی
(24.04.2016) وزیر اعظم نے سعودی عرب میں پیسہ کمایا تو وطن کیوں نہیں لائے، سراج الحق
(23.04.2016) وزیراعظم نوازشریف سے  محمودخان اچکزئی نے ملاقات کی
(23.04.2016) پشاورمیں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام،3رکنی دہشتگرد گروہ گرفتار
(22.04.2016) خورشید شاہ کا سراج الحق سےرابطہ،سپریم کورٹ کو خط لکھنےکااعلان
(22.04.2016) وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد میں صدر ممنون حسین سے ملاقات کی
(22.04.2016) فوج کے بعد عدلیہ بھی کرپشن کےخلاف اقدامات اٹھائے ، سعید غنی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں