17.10.2026, 12:02am , ہفتہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

اے آر وائی نیوز کے اینکر اقرار الحسن کی ضمانت منظور کرلی گئی
30.04.2016, 12:54pm , ہفتہ (GMT+1)

تفصیلات کے مطابق اقرار الحسن کو ساری رات تھانے میں رکھنے کے بعد آج صبح سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اقرار کا کہنا تھا کہ سچ کو بے نقاب کرنے کی پاداش میں ان کے ہاتھوں میں آج ہتھکڑیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں مطمئن ہوں کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ میرا بیٹا مجھ پر فخر کرتا ہے اور میں اس پر خوش ہوں۔

اقرار الحسن کی ضمانت دفعہ 452 اور 188 میں منظور کی گئی۔ انہیں 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سرعام کے ٹیم ممبر کامران کی بھی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔


اے آروائی نیوز کے تحقیقاتی پروگرام ’سرعام‘ کے میزبان اقرار الحسن کل سندھ اسمبلی میں اسٹنگ آپریشن کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات میں نقائص منظر عام پر لائے تھے۔

اقرار الحسن سندھ اسمبلی میں اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ لائسنس یافتہ آتشیں حملے کے ساتھ سندھ اسمبلی کے ایوان میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے اور حکومتی نمائندوں کو دکھایا کہ جس سیکیورٹی کے سہارے وہ یہاں بیٹھے ہیں وہ کس قدر ناقص ہے۔

اس موقع پر بجائے اس کے کہ اقرار الحسن کو سراہا جاتا، انہیں اور ان کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے ڈی آئی جی ساؤتھ مجیب شیخ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے جو تحقیقات کرے گی کہ آیا سندھ اسمبلی کے عملے میں سے کوئی شخص اس کاروائی میں شریک ہے۔ جو بھی اس معاملے میں شریک ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


اقرار الحسن پر دھوکہ دہی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے 2 مقدمات درج کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ریلوے کے خلاف اسی قسم کا اسٹنگ آپریشن کرنے پر لاہور ہائیکورٹ نے اپنے تاریخ ساز ریمارکس میں کہا تھا کہ ’اقرار الحسن قوم کے محسن ہیں‘ اور یہ ریمارکس دے کر اقرار اوران کے ٹیم ممبران کو باعزت بری کیا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن اور ان کی ٹیم کی گرفتاری پر ملکی و غیر ملکی صحافتی تنظیموں نے شدید مذمت کی ہے۔ صحافتی تنظیموں نے اقرار الحسن کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ اقرار الحسن کے بیٹے نے اپنے والد کا ساتھ دینے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بھی بڑا ہو کر ’سرعام‘ بنے گا۔

:دیگر مضامین
(30.04.2016) اے آروائی نیوز کے اینکر پرسن اور اُن کی ٹیم کی گرفتاری پرمذمت
(30.04.2016) سندھ اسمبلی کی ناقص سیکیورٹی کا پول کھولنے پر’اقرارالحسن‘ گرفتار
(30.04.2016) کراچی کی حساس معلومات ایرانی خفیہ ایجنسی کو دیں :عزیربلوچ
(29.04.2016) سرگودھا ،محکمہ انسداد دہشت گردی نے کالعدم تحریک طالبان کا مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیا
(29.04.2016) عراق نے الجزیرہ ٹیلی وژن کا لائسنس معطل کر دیا
(29.04.2016) چوہدری نثار کا عمران فاروق قتل کیس کےملزم کی ویڈیو کا نوٹس
(28.04.2016) رینجرز کا یاسین آباد قبرستان سے  بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
(28.04.2016) جہانگیرترین نے وزیراعلی پنجاب کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے
(27.04.2016) عزیر بلوچ کا بالواسطہ یا بلاواسطہ 197 قتل کی وارداتوں کا اعتراف
(27.04.2016) پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے کمشن کے ٹرمز آف ریفرنس کے معاملے پر حکومت ڈٹ گئی
(27.04.2016) وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری
(27.04.2016) راجن پور کچے کے علاقے میں آپریشن مکمل، سیکیورٹی فورسز کا مکمل کنڑول
(26.04.2016) اعزاز احمد چودھری سے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر کی ملاقات
(25.04.2016) تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر کے عمران خان پر سنگین الزامات
(25.04.2016) پاناما لیکس کمیشن صرف وزیر اعظم اور اس کے خاندان کی تحقیقات کرے، خورشید شاہ
(25.04.2016) کراچی: کورنگی سے گرفتار دہشت گرد چٹھل مگسی کے اہم انکشافات
(25.04.2016) پاناما لیکس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں ہی کمیشن قابل قبول ہے، عمران خان
(25.04.2016) سراج الحق کا کرپشن کے خلاف ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان
(24.04.2016) تحریک انصاف کا آج اسلام آباد میں جلسہ ، سخت سکیورٹی انتظامات
(24.04.2016) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے کمیشن کے قیام کی حمایت



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں