15.10.2026, 11:01pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
امریکا نے الزام عاید کیا ہے کہ اسد حکومت حلب اور دوسرے شہروں میں انسانی امداد فراہم کرنے کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔
کویت کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ ملک کی سیکورٹی کو نشانہ بنانے کے مقصد سے تیار کیے گئے تین منصوبوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے
 
مشرق وسطیٰ/افریقہ
 

گرفتاریوں سے حماس کی عوامی مقبولیت میں اور بھی اضافہ ہوگا۔
01.05.2016, 08:12am , اتوار (GMT+1)

مرکز اطلاعات فلسطین 
اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے اسرائیلی فوج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں جماعت کے کارکنوں اور رہ نماؤں کے خلاف جاری وحشیانہ کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اندھا دھند گرفتاریوں سے حماس کی عوامی مقبولیت میں اور بھی اضافہ ہوگا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے ترجمان حسام بدران نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج نے بیرزیت یونیورسٹی میں اسلامک بلاک کی کامیابی کے بعد حماس کے کارکنوں اور رہ نماؤں کی گرفتاریوں کا ظالمانہ سلسلہ شروع کر رکھا ہے مگر ان گرفتاریوں کے نتیجے میں حماس کی عوامی مقبولیت میں اور بھی اضافہ ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ اسرائیل حماس کی عوامی مقبولیت کے باعث خوف اور دہشت کا شکار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شہروں میں حماس کے رہ نماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا ایک نیا باب کھول دیا ہے۔ مگر حماس کی قیادت صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور جبر سے خوف زدہ نہیں ہوگی بلکہ عوامی خدمت اور وطن کی آزادی کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔

حسام بدران نے کہا کہ مغربی کنارے میں طلباء یونین کے انتخابات میں کامیابی نے یہ ثابت کردیا ہے کہ فلسطینی قوم مزاحمتی قوتوں کے ساتھ ہیں۔ ترجمان نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ وہ فلسطینیوں کو طاقت کے ذریعے کچلنے کا راستہ بند کردے ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں دریائے اردن کے مغربی کنارے میں بیرزیت یونیورسٹی میں طلباء کونسل کے انتخابات میں حماس کے مقرب خیال کیے جانے والے اسلامک بلاک نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد اسرائیلی فوج نے حماس سے وابستہ شہریوں کی ظالمانہ پکڑ دھکڑ شروع کردی تھی۔

:دیگر مضامین
(30.04.2016) اسلامک بلاک کی کامیابی مزاحمتی قوتوں کے حق میں عوام کا ریفرنڈم ہے:مشعل
(29.04.2016) اسرائیلی جرائم پر عالمی خاموشی نے فلسطینی خون ارزاں کردیا: حماس
(28.04.2016) وادی گولان کو اسرائیل کا اٹوٹ انگ قرار دینے کا جواز نہیں: سلامتی کونسل
(27.04.2016) اسرائیلی حکام کی ہٹ دھرمی، فلسطینی اسیرات کو وکلاء سے ملنے سے روک دیا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں