16.10.2026, 02:00am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
 
عالمی خبریں
 

بغداد, "گرین زون" میں پارلیمنٹ کے عمارت پر دھاوا بولنے والے مظاہرین اسی علاقے میں دھرنا دیے بیٹھے 
01.05.2016, 05:40pm , اتوار (GMT+1)

عراق کے دارالحکومت بغداد میں حساس علاقے "گرین زون" میں گھس کر پارلیمنٹ کے عمارت پر دھاوا بولنے والے سیکڑوں مظاہرین اور اسی علاقے میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔

شعیہ عالم دین مقتدیٰ الصدر کے یہ حامی وزیراعظم کی طرف سے کابینہ میں ردوبدل کے اپنے مقتدیٰ کے مطالبے کو تسلیم نہ کیے جانے کے خلاف برہم ہیں۔

اتوار کو وزیراعظم حیدر العبادی نے ایک بیان میں کہا کہ بغداد میں صورتحال پوری طرح سے سکیورٹی فورسز کے قابو میں ہے۔

"میں مظاہرین سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ یہاں سے چلے جائیں اور پرامن طریقے سے اپنا احتجاج کریں، اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں جو کہ تمام عراقیوں کی املاک ہیں۔"

مزید برآں انھوں نے حکام سے کہا کہ وہ قانون سازوں اور سکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔

گرین زون میں مختلف وزارتوں کے علاوہ غیر ملکی سفارتخانے بشمول امریکی سفارتخانہ بھی واقع ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ہفتہ کو مظاہرین کے دھاوا بولے جانے کے بعد کے متعدد مناظر کی وڈیوز بھی گردش کر رہی ہیں جس میں انھیں ان دو عراقی قانون سازوں کو تھپڑ رسید کرتے ہوئے دکھایا گیا جو ہجوم سے بچ نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق گرین زون میں رہائش پذیر متعدد قانون ساز اس علاقے سے منتقل ہوگئے ہیں جب کہ بعض ملک بھی چھوڑ گئے ہیں۔

امریکی سفارتخانے نے ہفتہ کو سامنے آنے والی ان اطلاعات کو مسترد کیا ہے کہ سفارتخانے سے لوگ منتقل ہوئے یا پھر اس عمارت میں عراقی حکام کو پناہ دی گئی۔

مقتدیٰ الصدر کے حامی کئی ماہ سے گرین زون کے باہر مظاہرے کرتے آرہے تھے۔ ہفتہ کو ہی مقتدیٰ نے متنبہ کیا تھا کہ سرکای بدعنوانی کے خاتمے کے لیے تحریک یا انقلاب کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔

:دیگر مضامین
(01.05.2016) امریکی صدر کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں آخری سالانہ عشائیہ،اہم عالمی شخصیات کی شرکت
(01.05.2016) عراقی شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کے حامیوں نے بغداد میں مظاہرہ کیا
(30.04.2016) ناروے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 13 افراد ہلاک
(30.04.2016) ایران الیکشن کا دوسرا مرحلہ: ایرانی صدر حسن روحانی کے اتحادیوں کی غیر سرکاری فتح
(30.04.2016) چیف جسٹس آف پاکستان ترکی کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
(30.04.2016) آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی خاتون امدادی ورکر کا افغانستان میں اغوا
(29.04.2016) ایران میں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے دور کے لئے21 صوبوں میں ووٹنگ کا عمل جاری
(29.04.2016) چین نے غیر ملکی این جی اوز کی نگرانی کا قانون منظور کر دیا
(28.04.2016)  ڈونلڈ ٹرمپ  نے تازہ بیان میں کہا ہے کہ اگر وہ صدر بن گئے تو اسلامی انتہا پسندی کو پھیلنے سے روکنا ان کی انتظامیہ کی ترجیح ہوگا
(28.04.2016) برازیل: صدر کے خلاف مواخذہ، سینیٹ کا 21 رکنی کمیشن تشکیل
(28.04.2016) یمن میں حکومتی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں، 27 فوجی ہلاک
(27.04.2016) مشتبہ حملہ آور صالح عبدالسلام بیلجیئم سے پیرس منتقل کر دیا گیا
(27.04.2016) ترکی میں موجود امریکی شہریوں کو دہشت گردی کے خطرے کا انتباہ
(27.04.2016) ٹرمپ کو 50 فی صد ریپبلکن ووٹروں کی حمایت حاصل: سروے
(26.04.2016) کینیڈا کے وزیر اعظم نے القاعدہ سے وابستہ عسکریت پسندوں کی طرف سے کینیڈا کے ایک شہری کا سر قلم کرنے کی شدید مذمت کی ہے 
(26.04.2016) آسٹریلوی پولیس نے ایک نو عمر لڑکے کو گرفتار کر کے اس پر پیر کو سڈنی میں قومی دن پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا ہے
(26.04.2016) بھارت میں سورج آگ برسانے لگا ، اڑیسہ میں درجہ حرارت اڑتالیس اعشاریہ پانچ ڈگری
(25.04.2016) امریکی صدر کا شام میں مزید 250 فوجی بھیجنے کا اعلان
(25.04.2016) سعودی عرب: اب عمرے کا ویزا سیاحت کے کام آسکے گا!
(25.04.2016) عراق: بغداد میں دو خودکش دھماکے 14افراد جاں بحق، متعدد زخمی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں