پشاور کے علاقے تہکال کے ایک مدرسے پر نامعلوم افراد نےدستی بم حملہ کیا ہے، جس سے اب تک تیرہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔جبکہ حملے میں ملوث ایک ملزم کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کیا گیاہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کوپشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حملے کے وقت مدرسے میں موجود افراد کھانا کھانے میں مصروف تھے کہ حملہ آوروں نے گرینیڈ پھینک دیا اور اس حملے میں اب تک تیرہ افراد زخمی ہوگئے ہیں
پولیس نے دعوٰی کیا ہےکہ دستی بم حملے میں ملوث ایک شخص کو گرگرفتار کر لیاہے۔ پولیس کا کہنا حملے میں ملوث ملزم زخمی ہے اور اسے بھی اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزم موٹرسائیکل سے گر گیا تھا اور اس کے ساتھی اسے گولی مارکر فرار ہوگئے۔