17.10.2026, 02:12am , ہفتہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک
 
پاکستان/ بھارت
 

سانحہ بلدیہ فیکٹری ؛ تفتیشی افسر کی عدم پیشی پر عدالت برہم
02.05.2016, 08:35am , سوموار (GMT+1)

راچی میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر کے پیش نہ ہونے پرعدالت نے اظہاربرہمی کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ کیس میں پولیس کی نااہلی ثابت ہوچکی ہے، انسپکٹر جہانزیب نوکری کے قابل نہیں ، کیس خراب کررہا ہے۔ 

سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ جج ویسٹ کی عدالت میں ہوئی۔ سماعت کے دوران اے آئی جی لیگل مظہر علوی نے مقدمے کی 214صفحات پر مشتمل جے آئی ٹی رپورٹ پیش کی ۔

عدالت نے مقدمے کے تفتیشی افسر انسپکٹر جہانزیب کے پیش نہ ہونے پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ جے آئی ٹی کے حقائق سے عدالت کو آگاہ کیا جائے جس پر اے آئی جی لیگل نے بتایا کہ مقدمے کی تفتیش ایس ایس پی انوسٹی گیشن اختر فاروق کے حوالے کی گئی ہے۔ 

عدالت نے ایس ایس پی کی جانب سے پیش کی جانے والی جے آئی ٹی رپورٹ لینے سے انکار کردیا اور ریمارکس دئیے کہ جے آئی ٹی رپورٹ تفتیشی افسر سے طلب کی تھی جو آپ جمع کرارہے ہیں وہ عدالت میں ہے۔

سماعت میں پولیس نے ایم کیوایم کے مفرور ملزم منصور کی عدم گرفتاری سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی ۔ عدالت کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے ساتھ مکمل تحریری رپورٹ پیش کی جائے۔

تفتیشی افسر دو پیشیوں سے منصور کی گرفتاری سے متعلق عدالت کو گمراہ کررہا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے اہل افسر کو مقرر کیا جائے۔عدالت نے ریمارکس دئیے کے پولیس کا حال دنیا نے دیکھ لیا ہے اوراب عدالت کچھ کریگی۔

عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ملزم ایم کیوایم کے کارکن منصور کے ایک بارپھرناقابل ضمانت ورنٹ گرفتاری جاری کیے اور حکم دیا کہ متعلقہ ایس پی ملزم کو گرفتار کرکے پیش کرے۔ عدالت نے سماعت مقدمے کی سماعت 28مئی تک ملتوی کردی۔


:دیگر مضامین
(02.05.2016) شیخ رشید، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی حکومت پر کڑی تنقید
(01.05.2016) نواز شریف الزام نہ لگائیں، حساب دیں، غلط کام نہیں کیا تو قوم کے سامنے سچ بول دیں
(01.05.2016) پاک چین راہداری ’ہزارہ‘ سے نہ گزری تو بغاوت کریں گے: بابا حیدرزمان
(01.05.2016) پاکستان بار کونسل نے پاناما لیکس کے تحقیقاتی کمیشن کے موجودہ ٹی او آرز مسترد کردیے
(30.04.2016) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کیس کی سماعت
(30.04.2016) کولمبیا میں نیلسن منڈیلا ایوارڈ سوات کی خاتون تبسم عدنان کے نام
(30.04.2016) پاکستان پیپلزپارٹی آج کوٹلی آزاد کشمیرمیں طاقت کامظاہرہ کرے گی
(29.04.2016) پاکستان اورامریکا کےدرمیان ایف 16طیاروں کےمعاہدے میں کوئی رکاوٹ نہیں، پاکستانی سفارت خانہ
(29.04.2016) عمران خان کامشن لاہور کامیاب،اجلاس میں چوہدری سرور کو منالیا
(28.04.2016) کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان
(28.04.2016) پاکستان کےخلاف بھارتی ایجنسی را کی ایک اورسازش بے نقاب
(27.04.2016) گوتم بدھ کا نایاب مجسمہ آج پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کیا جائے گا
(27.04.2016) توانائی منصوبوں کا اجلاس، وزیراعظم کا 2018 تک لوڈ شیڈنگ کےخاتمہ کا دعویٰ
(26.04.2016) طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں: وزارت خارجہ
(26.04.2016) ہرٹ آف ایشیا کانفرنس، اعزاز چوہدری اور بھارتی ہم منصب کی ملاقات
(26.04.2016) کراچی: ناریل توڑنے پر پڑسیوں کے تشدد سے چوکیدار ہلاک
(25.04.2016) ڈاکٹر سردار سورن سنگھ کے قتل میں اہم پیش رفت
(25.04.2016) عمران خان سندھ آنے کا شوق پورا کرلیں، مولا بخش چانڈیو
(24.04.2016) ایسی جمہوریت کو نہیں مانتا،جو صرف اسلام آباد کے ایوانوں میں ہو، مصطفیٰ کمال
(24.04.2016) جماعت اسلامی آج لاہور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں