ایرانی صدر حسن روحانی نے زور دیا ہے کہ تہران جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک دیکھنا چاہتا ہے۔ روحانی نے آج تہران میں جنوبی کوریائی صدر پارک گن ہے سے ملاقات میں کہا کہ ایران دنیا کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں بالخصوص جوہری ہتھیاروں سے پاک دیکھنا چاہتا ہے۔
سن 1962 میں دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد جنوبی کوریا کے کسی سربراہ ریاست کا یہ پہلا دورہء ایران ہے۔ خاتون صدر پارک گن ہے اپنے اس تین روزہ دورے کے دوران اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی کے ساتھ ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہٴ خیال کریں گی۔