شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے عراقی دارالحکومت بغداد میں شیعہ زائرین پر حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔
اتوار کے روز ہوئے اس کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم بائیس افراد ہلاک اور تیس کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ ’اسلامک اسٹیٹ‘، جسے داعش بھی کہا جاتا ہے، عراق میں شیعہ آبادی پر پہلے بھی متعدد حملے کر چکی ہے۔