15.10.2026, 09:22pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

اردو کے ممتاز شاعر محشر بدایونی 4 مئی 1922ء کو بدایوں میں پیدا ہوئے۔
04.05.2016, 08:15am , بدھ (GMT+1)

وقار زیدی ۔ کراچی

 اردو کے ممتاز شاعر محشر بدایونی کا اصل نام فاروق احمد تھا اور وہ 4 مئی 1922ء کو بدایوں میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے بدایوں سے ہی تعلیم حاصل کی اور قیام پاکستان کے بعد ریڈیو پاکستان کے جریدے آہنگ سے منسلک ہوگئے۔ محشر بدایونی کا شمار پاکستان کے ممتاز شعرا میں ہوتا تھا۔ غزل ان کی محبوب صنف سخن تھی۔ ان کی تصانیف میں شہر نوا، غزل دریا، گردش کوزہ، فصل فردا، چراغ ہم نوا، حرف ثنا، شاعر نامہ، سائنس نامہ اور بین باجے کے نام شامل ہیں۔
٭9 نومبر 1994ء کو اردو کے ممتاز شاعر محشر بدایونی کراچی میں وفات پاگئے۔ وہ کراچی میں سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔
ان کا ایک شعر ملاحظہ ہو:
اب ہوائیں ہی کریں گی روشنی کا فیصلہ
جس دیے میں جان ہوگی وہ دیا رہ جائے گا
-------------------------------------------------------------------------------------------------------------

اختر شیرانی کی پیدائش

-------------------------------------------------------------------------------------------------------------

 اردو کے معروف شاعر جناب اختر شیرانی 4 مئی1905ء کو ریاست ٹونک (راجستھان) میں پیدا ہوئے۔
اختر شیرانی اردو کے نامور محقق حافظ محمود خان شیرانی کے فرزند تھے۔ ان کی زندگی کا بیشتر حصہ لاہور میں بسر ہوا۔ وہ اردو کے کئی ادبی جرائد کے مدیر رہے۔ انہیں شاعر رومان بھی کہا جاتا ہے۔ ان کے شعری مجموعوں میں اخترستان، شعرستان، شہناز، جہاں ریحانہ رہتی ہے، صبح بہار، طیور آوارہ اور لالۂ طور کے نام سرفہرست ہیں۔
٭9 ستمبر 1948ء کو جناب اختر شیرانی لاہور میں وفات پاگئے۔
اختر شیرانی لاہور میں میانی صاحب کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں ان کی قبر کا کتبہ پاکستان کے مشہور خطاط صوفی خورشید عالم خورشید رقم کی خطاطی کا شاہکار ہے۔
-------------------------------------------------------------------------------------------------------------

شوکت تھانوی کی وفات


پاکستان کے اردو کے نامور مزاح نگار‘ شاعر اور صحافی جناب شوکت تھانوی کی تاریخ پیدائش 2 فروری 1904ء  ہے۔
جناب شوکت تھانوی کا اصل نام محمد عمر تھا اور وہ بندرابن ضلع متھرا میں پیدا ہوئے تھے۔آبائی وطن تھانہ بھون ضلع مظفر نگر تھا اور اسی نسبت سے تھانوی کہلاتے تھے۔ وہ ایک طویل عرصے تک لکھنو میں مقیم رہے جہاں انہوں نے مزاح نگاری‘ شاعری اور صحافت کے میدانوں میں جھنڈے گاڑے۔ 1930ء میں نیرنگ خیال کے سالنامے میں ان کا مشہور مزاحیہ افسانہ ‘‘ سودیشی ریل‘‘ شائع ہوا جس کے بعد ان کا شمار اردو کے صف اول کے مزاح نگاروں میں ہونے لگا۔
قیام پاکستان کے بعد جناب شوکت تھانوی پاکستان منتقل ہوگئے اور پہلے کراچی اور پھر راولپنڈی میں مقیم ہوئے جہاں وہ روزنامہ جنگ راولپنڈی کے مدیر مقرر ہوئے تھے۔روزنامہ جنگ میں ان کے کالم ’’وغیرہ وغیرہ‘‘ اور پہاڑ تلے بھی قارئین میں بے حد مقبول تھے۔
جناب شوکت تھانوی کی تصانیف میں موج تبسم‘ بحر تبسم‘ دنیائے تبسم‘برق تبسم، سیلاب تبسم‘ سودیشی ریل‘ قاعدہ بے قاعدہ‘ نیلوفر‘ جوڑ توڑ‘ سنی سنائی‘ خدانخواستہ‘ بارخاطر ، ان کی خودنوشت سوانح ’’مابدولت‘‘ اور خاکوں کا مجموعہ شیش محل شامل ہیں۔
شوکت تھانوی4 مئی 1963ء کو لاہور میں وفات پاگئے اور وہیں حضرت میاں میر کے قبرستان میں سپرد خاک ہوئے۔
----------------------------------------------------------------

ٹیپو سلطان کی شہادت

---------------------------------------------------------------

 ہندوستان کے عظیم مجاہد آزادی ٹیپو سلطان کا اصل نام فتح علی خان تھا اور وہ 20 نومبر 1750ء کو پیدا ہوئے تھے ۔ان کے والد حیدر علی نے18 ویں صدی کے اوائل میں جنوبی ہند میں سلطنت میسور کے نام سے ایک بڑی سلطنت قائم کی تھی جس کا صدر مقام سرنگا پٹم تھا۔ حیدر علی پہلی شخصیت تھے جنہوں نے انگریزوں کے خلاف جہاد کا آغاز کیا۔ وہ اپنی وفات کے بعد اپنے فرزند ٹیپو سلطان کے لیے دو ورثے چھوڑ کر رخصت ہوئے، ایک تاج و تخت اور دوسرا انگریزوں کے خطرے کا انسداد۔ ٹیپو سلطان نے دونوں ورثے جوانمردی سے سنبھالے۔ انہوں نے انگریزوں سے دو زبردست لڑائیاں لڑیں مگر اپنوں کی غداری اور مرہٹوں کی امداد سے انگریزوں نے ٹیپو سلطان کے خلاف کامیابی حاصل کرلی۔ 4 مئی 1799ء کو یہ بہادر شخص میدان جنگ میں لڑتا ہوا شہید ہوگیا۔
ٹیپو سلطان کی شہادت کے بعد انگریز رفتہ رفتہ پورے ہندوستان پر قابض ہوگئے تاہم ٹیپو سلطان نے آزادی کی جس آگ کو روشن کیا تھا وہ برابر سلگتی رہی اور ڈیڑھ سو سال بعد انگریزوں کو ہندوستان سے رخصت ہونا پڑا۔
ٹیپو سلطان کا مشہور قول تھا: گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے شیر کی ایک دن کی زندگی بہتر ہے۔ انہوں نے اپنے عمل اور کردار سے اپنے اس قول کو سچ کر دکھایا۔
*4 مئی 1799ء ہندوستان کے عظیم مجاہد آزادی ٹیپو سلطان کی تاریخ شہادت ہے۔
 ----------------------------------------------------------------

:دیگر مضامین
(03.05.2016) نمایاں شہری اور فوجی خدمات کے لئے تمغوں کا اعلان
(02.05.2016) نامور فلسفی، دانشور سید محمد تقی کی تاریخ پیدائش 2 مئی 1917ء ہے
(01.05.2016) یکم مئی کو دنیا بھر کے محنت کش اپنے ان ساتھیوں کی یاد مناتے ہیں
(30.04.2016) ٭30 اپریل 1962ء کو روس نے فیض احمد فیض کو لینن انعام دیا
(29.04.2016)  انتیس اپریل 1976ء کو فلمی دنیا کے عظم مزاحیہ اداکارمنور ظریف دنیا سے رخصت ہوئے۔
(28.04.2016) آغا حشر کاشمیری کا انتقال 28 اپریل 1935ء کو لاہور میں ہوا
(27.04.2016) ٭27 اپریل 1962ء کو مولوی فضل الحق نے وفات پائی
(26.04.2016) ٭26 اپریل 2005ء کو پاکستانی فلمی صنعت کے مشہور مزاحیہ اداکار خلیفہ نذیر وفات پاگئے
(25.04.2016) پچیس اپریل 1995ء کو جی ایم سید انتقال کر گئے
(24.04.2016)  نوے سالہ ملکہ الزبتھ.. تمام عرب ممالک کی خودمختاری کی ہم عصر
(22.04.2016) اکیس اپریل یوم وفات سید مصطفی علی ھمدانی ۔۔۔۔۔از۔۔۔۔۔۔ارم نقوی
(20.04.2016) امریکا میں معذور افراد کیلئے روبوٹ بازو تیارکر لیا گیا
(19.04.2016) شہزادہ علی اصغر ۱۰رجب المرجب کو  مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے
(18.04.2016) ریٹائرمنٹ انسان پرجسمانی اور ذہنی طور پر مضر اثرات مرتب کرتی ہے
(16.04.2016) تیرہ اپریل جلیاں والا باغ کے سانحے کو ستانوے سال ہوگئے
(13.04.2016) پاکستان کے نامور ادیب،صحافی اور براڈکاسٹر جناب آغا خالد سلیم وفات پاگئے ۔
(13.04.2016) اکثر سوچتی ہوں کہ کاش میں بکری ہوتی ، رافیعہ گیلانی
(10.04.2016) لاہور کا پاک ٹی ہاؤس کیا عہد رفتہ کی یاد تازہ کر سکے گا
(08.04.2016) پاناما دستاویزات: دنیا کے کئی ممالک میں تحقیقات کا اعلان
(05.04.2016) ڈاکٹر نگہت نسیم کے لیئے پیشہ وارانہ اور ادبی، صحافتی اور سماجی خدمات پر اعزاز



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں