ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا کو رینجرز نے رہا کر دیا۔ شاہد پاشا کو مارچ کے مہینے میں میں رینجرز نےگرفتار کیا تھا
۔ترجمان ایم کیو ایم کےمطابق متحدہ کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا کو آج شام رینجرز نے رہا کردیاہے۔ شاہد پاشا کو اے ٹی سی کی عدالت نے نوے روزہ کے لئے رینجرز کی تحویل دیا تھا اور ساتھ ہی رینجرز کو ان سے متعلق جے آئی ٹی تشکیل دینے کا بھی حکم دیا تھا۔
ادھر نوے دن مکمل ہونے سے قبل ہی متحدہ کے ڈپٹی کنوینر کو رینجرز نے رہا کردیا ہے۔دوسری جانب رہائی کے نائن زیرو پہنچنے پر ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنان نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ واضح رہے کہ شاہد پاشا کو رینجرز اہلکاروں نے اکیس مارچ دو ہزار سولہ کو گلستان جوہر میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔