وفاقی انٹی کرپشن کورٹ کراچی میں ایف آئی اے نے ٹڈاپ کے مزید سات مقدمات کا حتمی چالان پیش کردیاگیا۔ عدالت نے یوسف رضا گیلانی سمیت دس سے ذائد ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ اسکینڈل کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے نے ٹڈاپ کے مزید سات مقدمات کا حتمی چالان عدالت میں پیش کردیا۔
چالان میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیراعظم سیکرٹریٹ کے سیکرٹری محمد زبیر سمیت دس ملزمان کو مفرور قرار دیدیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کورٹ نےچالان منظور کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی سمیت دس سے ذائد ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
ملزمان میں سابق ڈی جی ٹڈاپ عبد الکریم داود پوتہ، فرحان جونیجو، مہر ہارون رشید، وقار احمد سمیت ٹڈاپ کے دس سے ذائد افسران شامل ہیں۔
ملزمان نے دوہزار آٹھ کے دوران فریٹ سبسڈی ٹیکس کی مد میں اربوں کا نقصان پہنچایا تھا، جبکہ اس سے قبل سابق وزیراعظم کے خلاف تئیس مقدمات میں چالان پیش کیا جا چکا ہے۔