15.10.2026, 04:57pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
حکومت اور مولویوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کے شرکا ریڈ زون خالی کرکے واپس لوٹ گئے۔
 
عالمی اخبار تازہ ترین
 

جرمنی: اتحاد کا داعش کے خلاف کارروائی مزید تیز کرنے کا فیصلہ
05.05.2016, 08:37am , جعمرات (GMT+1)

امریکہ اور 11 دیگر ملکوں سے تعلق رکھنے والے اتحادیوں کا بدھ کو جرمنی میں اجلاس ہوا، جس میں داعش کے خلاف جاری مہم میں مشترکہ کوششوں کے بارے میں گفت و شنید کی گئی۔

اجلاس کے بعد جاری ہونے والے ایک مشترکہ اخباری بیان میں گروپ نے اس بات  کا اعادہ کیا کہ عراق میں داعش کے زیر تسلط موصل اور رقہ کے علاقوں کو واگزار کرانے کی کوششوں کو تیز کیا جائے گا۔

اِس ضمن میں، حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہے کہ زمین پر لڑنے  ہمارے ساجھے داروں کی کامیابی کو یقینی بنانے اور اُن کی مدد میں تیزی لانے کے لیے، مستقبل قریب میں اضافی اثاثوں کی تنصیب و تعیناتی کی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ''عراق کے تمام سیاسی رہنمائوں پر زور دیا گیا کہ اپنے سیاسی اختلافات بھلا کر وہ قانونی اور پُرامن مفاہمتی کوششیں کریں، تاکہ ملک کو دپیش چیلنجوں کا سامنا کیا جاسکے اور مشترکہ دشمن کے خلاف متحد رہا جائے''۔

بدھ کے اس اجلاس میں آسٹریلیا، کینیڈا، ڈینمارک، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، نیو زی لینڈ، ناروے، اسپین اور برطانیہ کے وزائے دفاع شریک ہوئے۔ یہ نشست  جرمنی کے شہر اسٹٹ گارٹ میں واقع امریکی فوج کے یورپی کمان کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی۔

یہ اجلاس فروری میں برسلز میں ہونے والی نشست کے سلسلے کی ایک کڑی تھی، جس سے ایک ہی روز قبل شمالی عراق میں داعش کے ہاتھوں امریکی بحریہ کا ایک سیل ہلاک ہوا۔

امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے بدھ کے روز کہا کہ ''ابھی یہ لڑائی ختم نہیں ہوئی۔  کئی خطرات درپیش ہیں۔ اور کل ہمیں اس سے سابقہ پڑا، جب ایک امریکی فوجی کارکن، پیٹی افسر فرسٹ کلاس، چارلس کیٹنگ، جو بحریہ کا سیل تھا، موصل کے شمال میں پیشمرگہ افواج کو مشاورت اور اعانت فراہم کرتے ہوئے ہلاک ہوا، جو  (داعش کے خلاف) براہ راست لڑائی لڑ رہے ہیں''۔

بقول کارٹر ''یہ خطرات بڑھ سکتے ہیں؛ جب کہ ہمیں اس نقصان پر سخت افسوس ہے''۔

دریں اثنا، بدھ کے روز اتحادی افواج نے اعلان کیا کہ منگل کو شام اور عراق میں داعش کے اہداف پر 22 حملے کیے گئے۔ یہ کارروائیاں عراقی افواج کے ساتھ رابطہ رکھتے ہوئے کی گئیں۔

:دیگر مضامین
(05.05.2016) وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، پاناما لیکس پر حکمت عملی طے
(04.05.2016) متحدہ کارکن کی ہلاکت،آرمی چیف کاتحقیقات کا حکم
(04.05.2016) سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں 77روز کی توسیع کردی
(03.05.2016) عبدالعلیم کے خلاف درخواست پر کارروائی کرنے سے روک دیا
(03.05.2016) سری لنکن حکومت نے پاناما لیکس پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے تحقیقات کے لیے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا
(03.05.2016) داعش نے عراقی شیعہ زائرین پر حملے کی ذمے داری قبول کر لی
(02.05.2016) شکیل آفریدی کی رہائی:پاکستانی امداد میں کمی کی تیاری
(02.05.2016) پشاور کے علاقے تہکال کے ایک مدرسے پر نامعلوم افراد نےدستی بم حملہ کیا ہے
(01.05.2016) لیاری گینگ کے سرغنہ عزیز بلوچ کی جے آئی ٹی پر تفتیش کاروں میں اختلاف
(01.05.2016) بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ درست قدم ہے، عمران خان
(01.05.2016)  بلاول بھٹوزرداری نے وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کر دیا
(30.04.2016) اے آر وائی نیوز کے اینکر اقرار الحسن کی ضمانت منظور کرلی گئی
(30.04.2016) اے آروائی نیوز کے اینکر پرسن اور اُن کی ٹیم کی گرفتاری پرمذمت
(30.04.2016) سندھ اسمبلی کی ناقص سیکیورٹی کا پول کھولنے پر’اقرارالحسن‘ گرفتار
(30.04.2016) کراچی کی حساس معلومات ایرانی خفیہ ایجنسی کو دیں :عزیربلوچ
(29.04.2016) سرگودھا ،محکمہ انسداد دہشت گردی نے کالعدم تحریک طالبان کا مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیا
(29.04.2016) عراق نے الجزیرہ ٹیلی وژن کا لائسنس معطل کر دیا
(29.04.2016) چوہدری نثار کا عمران فاروق قتل کیس کےملزم کی ویڈیو کا نوٹس
(28.04.2016) رینجرز کا یاسین آباد قبرستان سے  بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
(28.04.2016) جہانگیرترین نے وزیراعلی پنجاب کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں