14.10.2026, 04:45pm , بدھ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
صحت/سائینس
 

’پاک ۔ ہند کے فنکاروں میں تعاون مزید بڑھے گا‘
06.05.2016, 08:05am , جمہ (GMT+1)

پاکستان کے معروف گلوکار و فنکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں پاکستان اور ہندوستان کے فنکاروں کے درمیان مزید کئی مشترکہ پروجیکٹس ہوں گے۔

بولی وڈ انڈسٹری میں 2010 میں فلم ’تیرے بن لادن‘ سے قدم رکھنے والے علی ظفر، ان دنوں سرحد پار شوٹنگ اور اپنی ہدایت میں بننے والی پہلی پاکستانی فلم ’دیوسائی‘ کی ہدایت کاری میں مصروف ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق علی ظفر کا کہنا تھا کہ 2008 میں جب وہ ’تیرے بن لادن‘ کی شوٹنگ کے لیے ہندوستان آئے تو دونوں ممالک کے درمیان فنکاروں کا کوئی خاص تبادلہ نہیں ہوتا تھا اور نہ ہی ہندوستانی فلم میں کسی پاکستانی اداکار کو مرکزی کردار دیئے جانے کا تصور تھا۔

لیکن اب انہیں یہ دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوتی ہے کہ ’تیرے بن لادن‘ کے بعد بدلاؤ آیا اور انہوں نے اس کے بعد 6 فلموں میں کام کیا، جن میں سے آدھی فلمیں مشہور ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی میں ایک اور فلم میں کام کر رہا ہوں اور آگے بھی فلموں میں کام کرتا رہوں گا، جبکہ ساتھ ہی ساتھ میں پاکستانی فلموں میں بھی کام کر رہا ہوں۔

علی ظفر نے کہا کہ ان کے خیال میں مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان فنکاروں کی سطح پر تعاون مزید بڑھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ فنکاروں کی سطح پر عالمی تعاون بڑھ رہا ہے، دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا ہولی وڈ فلموں میں کام کر رہی ہیں، دنیا چھوٹی ہوتی جارہی ہے اس لیے فنکاروں کا تیزی سے تبادلہ شاندار بات ہے۔

:دیگر مضامین
(05.05.2016) پچیس فیصد خواتین شوہر کے دوستوں کو سخت ناپسند کرتی ہیں
(03.05.2016) اب جو گرز بھی تھری ڈی پر نٹر سے تیار کیے جائیں گے
(02.05.2016) سنگاپور. پانی کے بجائے تانبے کے قطروں کی بارش ہو ئی۔
(30.04.2016) رقص کا عالمی دن انتیس اپریل کو، ہانگ کانگ میں شاندار پرفارمنس
(29.04.2016) برطانوی خلا باز نے خلا میں 'تیز ترین میراتھن' کا ریکارڈ قائم کرلیا
(27.04.2016) بال صاف اور چمک دار رکھنے کے لیے سرکہ اور انڈا استعمال کریں
(25.04.2016) لوبیا کی پھلیاں، چنے، مٹر اور دالیں کھا کر دبلے پتلے ہوسکتے ہیں
(21.04.2016) سائنس کے مطابق آپ کونسی عمر میں زیادہ مقبول ہوتے ہیں؟
(19.04.2016) ملائیشیا میں ایک زیر تعمیر عمارت کی سائٹ پر سے ایک بہت بڑا اژدہا پکڑا گیا ہے
(17.04.2016) شریک حیات کی موت کا غم 'دل' پر بھاری پڑتا ہے: رپورٹ
(13.04.2016) عام روٹین میں کافی پینے سے جگر کی بیماریوں کو روکنا ممکن ہے۔
(09.04.2016) نمک کے استعمال ميں کمي سے معدے کے کينسر سے بچاجاسکتا ہے، تحقيق
(05.04.2016) وٹامن سی کا استعمال فالج سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، تحقیق
(29.03.2016) درد کا علاج دواؤں کے بجائے ذہن سے بھی ممکن ہے:نئی طبی تحقیق
(23.03.2016) ایک گھنٹےسے زیادہ موسیقی سننا نقصان دہ ہے: عالمی ادارہ صحت
(19.03.2016) سفر جل ایک پھل جو معدہ کے لیے بہترین ہے اور ہیضہ کو ختم کرتا ہے
(16.03.2016) طب امام رضا اور جدید حفظان صحت ۔ ایس ایچ بنگش
(13.03.2016) ورزش ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں بھی معاون ثابت ہوسکتی ہے،تحقیق
(08.03.2016) زیتون شفا ہے اور ایک معجزاتی پھل ہے ۔ از۔ رافیعہ گیلانی
(27.02.2016) خبردار: خراٹے بنا سکتے ہیں آپ کو ذیابیطس کا شکار،نئی تحقیق



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں