15.10.2026, 08:31pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
 
عالمی خبریں
 

داعش کا رکن آسٹریلوی شہری امریکی فضائی کارروائی میں ہلاک
06.05.2016, 12:05am , جمہ (GMT+1)

آسٹریلیا نے کہا کہ نیل پرکاش دہشت گردوں کو بھرتی کرنے میں سرگرم تھا اور داعش کی پروپیگنڈا وڈیوز میں اکثر نظر آتا تھا اور اس پر آسٹریلیا میں دہشت گردی کے کئی منصوبوں میں ملوث ہونے کا شبہ تھا۔
 
ایک آسٹریلوی شہری جس پر شبہ تھا کہ وہ شدت پسند گروہ داعش کے لیے جنگجو بھرتی کرنے کا کام کرتا تھا عراق میں امریکہ کی ایک فضائی کارروائی میں مارا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے اٹارنی جنرل جارج برینڈس نے جمعرات کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ میلبورن سے تعلق رکھنے والا نیل پرکاش 29 اپریل کو موصل میں ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوا۔

برینڈس نے کہا کہ نیل پرکاش دہشت گردوں کو بھرتی کرنے میں سرگرم تھا اور داعش کی پروپیگنڈا وڈیوز میں اکثر نظر آتا تھا اور اس پر آسٹریلیا میں دہشت گردی کے کئی منصوبوں میں ملوث ہونے کا شبہ تھا۔ برینڈس کا کہنا ہے کہ نیل پرکاش امریکہ کے خلاف بھی اپنے طور پر حملے کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا تھا۔

جارج برینڈس نے کہا کہ ’’اگرچہ ہمیں اس خبر سے خوشی ہونی چاہیئے کیونکہ پرکاش ہمارے علم کے مطابق آسٹریلیا کا سب سے خطرناک شہری تھا مگر ہمیں لاپروا بھی نہیں ہونا چاہئیے کیونکہ یہ داعش کے خلاف جدوجہد کا اختتام نہیں ہے۔ ایسا نہیں کہ پرکاش مشرق وسطیٰ میں آسٹریلیا کا واحد خطرناک شہری تھا جو آسٹریلیا واپس آنے کی کوشش کر رہا تھا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ انہیں امریکہ کی طرف سے یہ اطلاع دی گئی ہے کہ آسٹریلیا کی ایک اور شہری شادی جابر خلیل محمد گزشتہ ماہ شام میں اپنے سوڈانی شوہر کے ہمراہ ایک فضائی کارروائی میں ہلاک ہوئی۔ ان دونوں پر داعش کے لیے جنگجو بھرتی کرنے کا الزام ہے۔

وہ 15 سالہ فرہاد جابر کی بہن تھی جس نے گزشتہ اکتوبر سڈنی میں ایک پولیس اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ فرہاد بھی کچھ دیر بعد ہی پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا تھا۔

آسٹریلیا نے 2014 کے بعد سے وسیع پیمانے پر انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔ حکام نے ملک بھر میں انسداد دہشت گردی کے آپریشن کیے اور متعدد افراد کو ملک میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی اور عراق اور شام میں داعش میں شمولیت اخیتار کرنے کے شبہے میں گرفتار کیا۔


:دیگر مضامین
(05.05.2016) لندن:برطانیہ میں مقامی حکومت کیلئے پولنگ جاری
(05.05.2016) عراق میں پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ممکن ہے: کارٹر
(04.05.2016) امریکی صدارتی نامزدگی کی دوڑ،ٹیڈکروز دستبردار
(04.05.2016) بنگلہ دیش میں چار مزید افراد کو سزائے موت دے دی ہے
(03.05.2016)  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزاد ی صحافت کا عالمی دن ’’ ورلڈ پریس فریڈم ڈے ‘‘ منگل کو منایا گیا
(03.05.2016) مصر کی پولیس کا قاہرہ کے پریس سنڈیکیٹ پر چھاپہ دو صحافی گرفتار 
(03.05.2016) دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں، روحانی
(02.05.2016) سعودی عرب نے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔
(02.05.2016) سماوہ میں دو کار بم دھماکے، بتیس ہلاک، درجنوں زخمی
(01.05.2016) بغداد, "گرین زون" میں پارلیمنٹ کے عمارت پر دھاوا بولنے والے مظاہرین اسی علاقے میں دھرنا دیے بیٹھے 
(01.05.2016) امریکی صدر کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں آخری سالانہ عشائیہ،اہم عالمی شخصیات کی شرکت
(01.05.2016) عراقی شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کے حامیوں نے بغداد میں مظاہرہ کیا
(30.04.2016) ناروے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 13 افراد ہلاک
(30.04.2016) ایران الیکشن کا دوسرا مرحلہ: ایرانی صدر حسن روحانی کے اتحادیوں کی غیر سرکاری فتح
(30.04.2016) چیف جسٹس آف پاکستان ترکی کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
(30.04.2016) آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی خاتون امدادی ورکر کا افغانستان میں اغوا
(29.04.2016) ایران میں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے دور کے لئے21 صوبوں میں ووٹنگ کا عمل جاری
(29.04.2016) چین نے غیر ملکی این جی اوز کی نگرانی کا قانون منظور کر دیا
(28.04.2016)  ڈونلڈ ٹرمپ  نے تازہ بیان میں کہا ہے کہ اگر وہ صدر بن گئے تو اسلامی انتہا پسندی کو پھیلنے سے روکنا ان کی انتظامیہ کی ترجیح ہوگا
(28.04.2016) برازیل: صدر کے خلاف مواخذہ، سینیٹ کا 21 رکنی کمیشن تشکیل



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں