ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ کے دو واقعات میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مریالی میں گھات لگائے ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے ٹیچر اور راہگیر جاں بحق ہوگئے۔
ادھر ڈرگ روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے دو وکیل جاں بحق ہوگئے۔
دوسری جانب ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعد پولیس نےشہر بھر کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے