16.10.2026, 06:01am , جمہ (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
امریکا نے الزام عاید کیا ہے کہ اسد حکومت حلب اور دوسرے شہروں میں انسانی امداد فراہم کرنے کی کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔
کویت کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ ملک کی سیکورٹی کو نشانہ بنانے کے مقصد سے تیار کیے گئے تین منصوبوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے
 
مشرق وسطیٰ/افریقہ
 

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، خاتون شہید، بچوں سمیت کئی افراد زخمی
07.05.2016, 09:05am , ہفتہ (GMT+1)

 مرکز اطلاعات فلسطین

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی تازہ جارحیت کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اورتین بچوں سمیت متعدد شہری زخمی ہو گئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی کے طبی ذرائع نے جمعرات کے روز جاری کردہ ایک بیان میں بتایا ہے کہ صہیونی فوج نے  جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں توپخانے سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 54 سالہ خاتون زینہ العمور شدید زخمی ہوئیں۔ انہیں غزہ کے ناصر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم  توڑگئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری جن میں بچے بھی شامل ہیں زخمی ہوئے ہیں۔

قبل ازیں غزہ کے سیکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ بدھ اور جمعرات کو اسرائیلی فوج کے ایف 16 جنگی طیاروں نے الفخاری، الشجاعیہ اور خان یونس کے مقامات پر متعدد مراکز پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

جمعرات کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں چار فضائی حملوں میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے کمپاؤنڈز کو نشانہ بنایا۔ صہیونی فوج کی جانب سے کی گئی گولہ باری سے چار افراد زخمی ہوئی جن میں تین بچے شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے جولائی اور اگست 2014ء کو غزہ کی پٹی پر 51 روز تک جارحیت مسلط کی تھی جس کے نتیجے میں 2200   فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوگئے تھے۔ غزہ پر تازہ حملے دو سال کے پہلے مسلط کردہ جنگ کے بعد اب تک کی سب سے بڑی کارروائی قرار دیے جا رہے ہیں۔ حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے پانچ مقامات پر توپخٰانے سے گولہ باری کی۔ اس کے جواب میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے ہاون راکٹوں سے حملے کیے ہیں۔

:دیگر مضامین
(06.05.2016) اسرائیلی فوج کی 2014ء کے تحت طے پائی جنگ بندی کی خلاف ورزی
(05.05.2016) تحریک انتفاضہ کے 7 ماہ، 34 یہودی ہلاک، 2441 فلسطینی گرفتار
(04.05.2016) اسرائیلی فوج کا غرب اردن میں وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن،6 فلسطینی گرفتار
(03.05.2016) غرب اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کی صہیونی مہم دوبارہ شروع
(02.05.2016) فلسطینی اسیرسامی جنازرہ کی صہیونی جیل میں بھوک ہڑتال کے دو ماہ مکمل
(01.05.2016) گرفتاریوں سے حماس کی عوامی مقبولیت میں اور بھی اضافہ ہوگا۔
(30.04.2016) اسلامک بلاک کی کامیابی مزاحمتی قوتوں کے حق میں عوام کا ریفرنڈم ہے:مشعل
(29.04.2016) اسرائیلی جرائم پر عالمی خاموشی نے فلسطینی خون ارزاں کردیا: حماس
(28.04.2016) وادی گولان کو اسرائیل کا اٹوٹ انگ قرار دینے کا جواز نہیں: سلامتی کونسل
(27.04.2016) اسرائیلی حکام کی ہٹ دھرمی، فلسطینی اسیرات کو وکلاء سے ملنے سے روک دیا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں