سیکریٹری خزانہ بلوچستان کے گھر سے خزانہ نکل آیا، نیب نے مشتاق رئیسانی کے گھر پر چھاپا مار کر 63کروڑ روپے سے زیادہ رقم برآمدکرلی۔
کروڑوں کے زیورات، ڈالر اور پرائز بانڈ بھی ملے، سرکاری فنڈز میں ڈیڑھ ارب کی خوردبرد کے الزام میں بلوچستان کے سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو صبح حراست میں لیا گیا تھا۔
کوئٹہ میں ان کے گھر سے کرنسی سے بھرے 12 تھیلے برآمد ہوئے ہیں، برآمد کردہ رقم 63 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، مشتاق رئیسانی کے گھر سے کرنسی کے علاوہ کروڑوں روپے کے زیوارت اور پرائزبانڈ بھی ملے ہیں۔
نیب ترجمان کے مطابق نیب حکام نے سول سیکریٹریٹ میں محکمہ خزانہ کے دفتر پر چھاپا مارا اور وہاں سے تمام ریکارڈ قبضے میں لے کر سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو حراست میں لے لیا، ان پر محکمہ بلدیات کے فنڈ میں ڈیڑھ ارب روپے کی خوردبرد کا الزام ہے،برآمد ہونے والا پیسہ مشین کے ذریعے گنا جارہا ہے۔
اس سے قبل نیب نے آج صبح کوئٹہ میں سول سیکریٹریٹ پر چھاپا مارا، ریکارڈ تحویل میں لیے جانے پر محکمہ خزانہ کے ملازمین نے ہنگامہ آرائی کی تو پولیس کو طلب کرنا پڑا۔
نیب ترجمان کے مطابق سول سیکریٹریٹ میں محکمہ خزانہ کے دفتر پر نیب حکام نے چھاپا مارا اور تمام ریکارڈ تحویل قبضے میں لے کر سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو حراست میں لے لیا۔
ان پر ترقیاتی بجٹ میں مقامی حکومت کے لیے مختص فنڈز میں ڈیڑھ ارب کی خوردبرد کا الزام ہے، محکمہ خزانہ کے ملازمین نے نیب حکام کے ساتھ تلخ کلامی کی اور سیکریٹریٹ کے تمام دروازے بند کردیے، سیکریٹری خزانہ کو نیب ہیڈکوارٹر منتقل کردیا گیا ہے۔