15.10.2026, 06:35pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
 
اعلان و انتخاب آجکا دن
 

ملک فیروز خان نون 7  مئی 1893ءکو نون سرگودھا میں پیدا ہوئے تھے
07.05.2016, 04:05am , ہفتہ (GMT+1)

وقار زیدی ۔ کراچی
ملک فیروز خان نون کی پیدائش
ملک فیروز خان نون 7  مئی 1893ءکو نون سرگودھا میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ ایچی سن کالج لاہور اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل تھے۔ 1920ءمیں وہ پنجاب لیجسلیٹو کونسل کے رکن منتخب ہوئے اور 1936ءتک مستقل رکن منتخب ہوتے رہے۔ 1936ءمیں وہ لندن میں ہندوستان کے ہائی کمشنر مقرر ہوئے۔ 1941ءسے 1942ءتک وہ وائسرائے ہند کی کابینہ کے رکن رہے۔ 1942ءسے 1945ءتک وہ ہندوستان کے وزیر دفاع کے منصب پر فائز رہے۔ قیام پاکستان کے بعد وہ 1947ءسے 1953ءتک پاکستان کی دستور ساز اسمبلی کے رکن اور 1953ءسے 1955ءتک پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہے۔ 1956ءسے 1957ءتک وہ پاکستان کے وزیر خارجہ اور 1957ءسے 1958ءتک وہ پاکستان کے وزیر اعظم کے منصب پر فائز رہے۔وزارت عظمیٰ کے خاتمے کے بعد ملک فیروز خان نون نے عمر کا بقیہ حصہ گوشہ گیری اور گمنامی میں گزارا اور 9 دسمبر 1970ءکو ایک طویل علالت کے بعد لاہور میں وفات پائی۔ملک فیروز خان نون کی خود نوشت سوانح عمری انگریزی میں فرام میموری اور اردو میں چشم دید کے نام سے شائع ہوچکی ہے
-----------------------------------------------------------------------------------------------------

زاہدہ پروین کی وفات

٭7 مئی 1975ء کو پاکستان کی مشہور مغنیہ زاہدہ پروین لاہور میں وفات پاگئیں۔ وہ 1925ء کے لگ بھگ امرتسر میں پیدا ہوئی تھیں۔
زاہدہ پروین نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم بابا تاج کپورتھلہ والے سارنگی نواز سے حاصل کی بعد ازاں وہ تقریباً سات برس تک استاد حسین بخش خاں امرتسر والے سارنگی نواز سے گائکی کے رموز سیکھتی رہیں ان دونوں استادوں کے بعد وہ استاد عاشق علی خان پٹیالہ والے کی شاگرد بنیں بعد ازاں انہوں نے کچھ عرصہ استاد اختر علی خان سے بھی اکتساب فیض کیا۔
زاہدہ پروین خیال گائیکی پر مکمل عبور رکھتی تھیں مگر ان کے جوہر کافی کی گائیکی میں کھلے‘ انہیں حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے کلام سے عشق کی حد تک لگائو تھا جب انہوں نے خود کو خواجہ صاحب کی کافیوں کے لیے مخصوص کردیا تو پھر وہ اس سلطنت کلام کی بلا شرکت غیرے بے تاج ملکہ بن گئیں ان کے اسی منفرد اسلوب گائیکی کی وجہ سے انہیں ملکۂ کافی کا خطاب دیا گیا۔
زاہدہ پروین لاہور میں میانی صاحب کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں
-----------------------------------------------------------------------------------------------------

پاک فضائیہ کے سربراہ۔ ائیر وائس مارشل لیزلی ولیم کینن

پاک فغائیہ کے تیسرے کمانڈر انچیف ایر وائس مارشل  لیزلی ولیم کینن 9 اپریل 1904ء کو پیدا ہوئے اور انھوں نے 1922 میں رائل ایر فورس میں بطور پائیلٹ شمولیت اختیارکی 
 *7 مئی 1951 سے 19 جون 1955ء کے دوران انھوں نے پاک فضائیہ کی قیادت کی *27 جنوری 1986ء کو ان کا انتقال ہوگیا 

:دیگر مضامین
(06.05.2016) ٭6 مئی 1980ء کو پاکستان کے مشہور لوک فنکار فیض محمد بلوچ کوئٹہ میں وفات پاگئے
(05.05.2016)  پانچ مئی 2009ء کو شاعر قمر شہباز کراچی میں وفات پاگئے
(04.05.2016) اردو کے ممتاز شاعر محشر بدایونی 4 مئی 1922ء کو بدایوں میں پیدا ہوئے۔
(03.05.2016) نمایاں شہری اور فوجی خدمات کے لئے تمغوں کا اعلان
(02.05.2016) نامور فلسفی، دانشور سید محمد تقی کی تاریخ پیدائش 2 مئی 1917ء ہے
(01.05.2016) یکم مئی کو دنیا بھر کے محنت کش اپنے ان ساتھیوں کی یاد مناتے ہیں
(30.04.2016) ٭30 اپریل 1962ء کو روس نے فیض احمد فیض کو لینن انعام دیا
(29.04.2016)  انتیس اپریل 1976ء کو فلمی دنیا کے عظم مزاحیہ اداکارمنور ظریف دنیا سے رخصت ہوئے۔
(28.04.2016) آغا حشر کاشمیری کا انتقال 28 اپریل 1935ء کو لاہور میں ہوا
(27.04.2016) ٭27 اپریل 1962ء کو مولوی فضل الحق نے وفات پائی
(26.04.2016) ٭26 اپریل 2005ء کو پاکستانی فلمی صنعت کے مشہور مزاحیہ اداکار خلیفہ نذیر وفات پاگئے
(25.04.2016) پچیس اپریل 1995ء کو جی ایم سید انتقال کر گئے
(24.04.2016)  نوے سالہ ملکہ الزبتھ.. تمام عرب ممالک کی خودمختاری کی ہم عصر
(22.04.2016) اکیس اپریل یوم وفات سید مصطفی علی ھمدانی ۔۔۔۔۔از۔۔۔۔۔۔ارم نقوی
(20.04.2016) امریکا میں معذور افراد کیلئے روبوٹ بازو تیارکر لیا گیا
(19.04.2016) شہزادہ علی اصغر ۱۰رجب المرجب کو  مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے
(18.04.2016) ریٹائرمنٹ انسان پرجسمانی اور ذہنی طور پر مضر اثرات مرتب کرتی ہے
(16.04.2016) تیرہ اپریل جلیاں والا باغ کے سانحے کو ستانوے سال ہوگئے
(13.04.2016) پاکستان کے نامور ادیب،صحافی اور براڈکاسٹر جناب آغا خالد سلیم وفات پاگئے ۔
(13.04.2016) اکثر سوچتی ہوں کہ کاش میں بکری ہوتی ، رافیعہ گیلانی



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں