کرپشن کے الزام میں گرفتار بلوچستان کے سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو جودیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے چودہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔گزشتہ روز کوئٹہ سے گرفتار ہونے والے سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو نیب نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا۔
نیب کی جانب سے عدالت سے مشتاق رئیسانی کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مشتاق رئیسانی کو چودہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے ہوالے کردیا
۔ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران ملزم مشتاق رئیسانی نے عدالت کو بتایا کہ انہیں صحت کے مسائل درپیش ہیں۔ جس پر عدالت نے نیب حکام کو ہدایت کی کہ ملزم کو صحت سے متعلق تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔
نیب حکام نے گزشتہ روز انکے گھر پر چھاپہ مار کر پچھہتر کروڑ روپے کیش اور بانڈز جبکہ چار کروڑ مالیت کا سونا برآمد کیا تھا۔