گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کیلئے ایک فارمولا تیارکیا گیا ہے، جس کے تحت مجرم مجرم ہے،اس کے لئے گڈ اور بیڈ کی تمیزنہیں کی جائے گی۔
کراچی میں ورلڈ پریس فریڈم ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کو وفاق کی مدد حاصل ہے، ایک رات میں پچاس پچاس چھاپوں کے بعد شہر میں امن بحال ہوا،جبکہ امن کومستحکم کرنے کیلئےسوچ بچار جاری ہے۔
ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا ہے کہ کراچی میں اب صرف انٹیلی جنس کی بنیاد پرچھاپے مارے جارہے ہیں۔اس صورت حال سے بہت سے نارضگیاں بھی ہوں گی، مگر امن کے لئے کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔