بوسینیا میں تئیس برس قبل تباہ کر دی جانے والی سولہویں صدی عسیوی کی ایک تاریخی مسجد کو تعمیر نو کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
بانیالُوکا میں واقع فرہاد پاشا نامی مسجد کا افتتاح ایک شاندار تقریب کی صورت میں کیا گیا، جس میں دس ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔
ترک وزیر اعظم احمد داؤد اولُو اس مسجد کی افتتاحی تقریب میں شرکت ہوئے۔ اس مسجد کو سرب نسل کے کرسچن آرتھوڈوکس مسیحیوں نے سات مئی سن 1993ء کو تباہ کر دیا تھا۔ سن 1992 سے 1995ء تک کی جنگ کے دوران بوسنیا میں مجموعی طور پر 614 مساجد کو مسمار کیا گیا تھا۔