کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں ہوٹل پر فائرنگ سے سماجی کارکن خرم ذکی سمیت دو افراد جاں بحق، جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر گیارہ بی میں دو موٹرسائیکل پر سورا چار مسلح دہشتگردوں نے ہوئل پر فائرنگ کردی۔ جس سے ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ خرم ذکی سمیت ایک اور شخص کو تشویشناک حالت میں آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں خرم ذکی دوران علاج دم توڑ گئے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق خرم ذکی کو پانچ گولیاں لگیں ہیں، جبکہ پولیس نے جائے وقوع سے انیس نائین ایم ایم پستول کے خول برآمد کرلئے ہیں۔