15.10.2026, 08:32pm , جعمرات (GMT+1)
 
وفاقی کابینہ کا بھارتی سرجیکل اسڑائیک کا دعوی مسترد،کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کو سیز فائر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ; ایل او سی کی پہلی دفاعی لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کے اہلکار بھی ہلاک ; بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ،انیسویں سارک سربراہ کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں ہونی تھی، بھارت کا شرکت سے انکار ; پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ; امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
        [تفصیلی تلاش]
 
 
اہم ترین   
پاک بھارت کشیدہ تعلقات ۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
امریکی صدارتی مباحثوں کی تاریخ میں ایک مرد اور خاتون امیدوار کے درمیان پہلامباحثہ ۔ ۔دنیا بھر دس کروڑ لوگوں نے یہ مباحثہ براہ راست دیکھا
 
عالمی خبریں
 

شمالی کوریا کے صدر نے کہا ہے کہ ان کا ملک اس وقت تک جوہری ہتھیار استعمال نہیں کرے جب تک دوسری جوہری قوتوں کی طرف سے خطرہ  نہ ہوا
08.05.2016, 09:47am , اتوار (GMT+1)

شمالی کوریا کے رہنما کی طرف سے اس طرح بیان غیر متوقع تھا کیونکہ مارچ میں انھوں نے امریکہ اور جنوبی کوریا پر جوہری حملے کرنے میں پہل کی دھمکی دی تھی۔
شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن نے کہا ہے کہ ان کا ملک اس وقت تک جوہری ہتھیار استعمال نہیں کرے جب تک اس کی دوسری جوہری قوتوں کی طرف سے خطرہ لاحق نہ ہوا۔

اتوار کو شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ یہ بات انھوں نے حکمران جماعت 'ورکرز پارٹی' کے اجلاس سے خطاب میں کہی۔

کم کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ پیانگ یانگ کی حکومت سے مخاصمت رکھنے والی ریاستوں سے تعلقات کو معمول پر لانے کے تیار ہیں۔ انھوں نے عدم اعتماد کو کم کرنے کے لیے جنوبی کوریا سے مزید بات چیت پر زور دیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق کم کا کہنا تھا کہ "ایک ذمہ دار جوہری ریاست کے طور پر ہماری جمہوریہ اس وقت تک جوہری ہتھیار استعمال نہیں کرے گی جب تک ہماری خودمختاری کو کسی بھی دشمن جوہری قوت کی طرف سے خطرہ نہ ہوا۔"

شمالی کوریا کے رہنما کی طرف سے اس طرح بیان غیر متوقع تھا کیونکہ مارچ میں انھوں نے امریکہ اور جنوبی کوریا پر جوہری حملے کرنے میں پہل کی دھمکی دی تھی۔

حکمران جماعت کے 3400 مندوبین کے ہونے والے اس اہم اجلاس کے موقع پر جنوبی کوریا میں حکام انتہائی چوکس تھے اور یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ شمالی کوریا اس موقع پر جوہری یا بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر سکتا ہے۔

جنوری میں اس ملک نے چوتھا جوہری تجربہ کیا جس کے بعد پابندیوں کے باوجود اس نے بیلسٹک میزائل کے متعدد تجربات کیے۔

ایک روز قبل ہی ایک نگران امریکی گروپ نے کہا تھا کہ شمالی کوریا مستقبل قریب میں ایک اور جوہری تجربہ کرنے کی تیاری کر سکتا ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے زیر اہتمام شمالی کوریا کے معاملات پر نظر رکھنے والی ویب سائیٹ "38 نارتھ" کے مطابق پانچ مئی کو اس ملک کے جوہری تجربے والے مقام کی سیٹیلائیٹ سے حاصل کردہ تصاویر میں گاڑیوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔

ویب سائیٹ کے مطابق یہاں عموماً کسی طرح کی نقل و حرکت نہیں ہوتی اور یہ سرگرمیاں اسی صورت میں دکھائی دیتی ہیں جب "متوقع طور پر کسی تجربے کی تیاری کی جا رہی ہو۔"

:دیگر مضامین
(08.05.2016) کینیڈا: جنگل کی آگ طویل عرصے تک نہ بجھنے کا خدشہ
(08.05.2016) بوسنیا، فرہاد پاشا مسجد عبادت کے لیے کھول دی گئی
(07.05.2016) ایک بس ڈرائیور کا بیٹا، صادق خان جمعہ کے روز لندن کا پہلا مسلمان میئر بن گیا۔ لندن کے  کلیسا میں حلف اٹھا لیا
(07.05.2016) حلب میں جنگی بندی میں تین روز کی توسیع کر دی گئی
(07.05.2016) لندن  میئر کے انتخابات مں  صادق خان پہلے مسلم میئر منتخب ہو گئے ہیں۔
(06.05.2016) لندن کے میئر کے لیے منعقدہ انتخابات میں صادق خان کی واضح برتری
(06.05.2016) داعش کا رکن آسٹریلوی شہری امریکی فضائی کارروائی میں ہلاک
(06.05.2016)  برطانیہ میں بلدیاتی اورلوکل اسمبلیوں اور لندن میئر کے انتخاب کی پولنگ ختم 
(05.05.2016) لندن:برطانیہ میں مقامی حکومت کیلئے پولنگ جاری
(05.05.2016) عراق میں پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ممکن ہے: کارٹر
(04.05.2016) امریکی صدارتی نامزدگی کی دوڑ،ٹیڈکروز دستبردار
(04.05.2016) بنگلہ دیش میں چار مزید افراد کو سزائے موت دے دی ہے
(03.05.2016)  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزاد ی صحافت کا عالمی دن ’’ ورلڈ پریس فریڈم ڈے ‘‘ منگل کو منایا گیا
(03.05.2016) مصر کی پولیس کا قاہرہ کے پریس سنڈیکیٹ پر چھاپہ دو صحافی گرفتار 
(03.05.2016) دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں، روحانی
(02.05.2016) سعودی عرب نے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔
(02.05.2016) سماوہ میں دو کار بم دھماکے، بتیس ہلاک، درجنوں زخمی
(01.05.2016) بغداد, "گرین زون" میں پارلیمنٹ کے عمارت پر دھاوا بولنے والے مظاہرین اسی علاقے میں دھرنا دیے بیٹھے 
(01.05.2016) امریکی صدر کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں آخری سالانہ عشائیہ،اہم عالمی شخصیات کی شرکت
(01.05.2016) عراقی شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کے حامیوں نے بغداد میں مظاہرہ کیا



 
تمام خبریں  
مضامین/تجزیات   
عالمی خبریں   
عالمی اخبار تازہ ترین   
پاکستان/ بھارت   
ایشیا/یورپ/آسٹریلیا   
مشرق وسطیٰ/افریقہ   
اعلان و انتخاب آجکا دن   
رپورٹس/ملٹی میڈیا   
عالمی اخبار کھیل   
صحت/سائینس   
شخصیات، انٹرویوز   
عالمی اخبار ادبیات   
Reports,Naheed Gallery   
Pak/India/Gulf   
International/Sports   
 
 

  عالمی اخبار  کے ادارتی عملے میں مختلف عالمی اداروں کے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اس اخبار میں خبروں،تبصروں اور کالموں کے علاوہ ہر موضوع اور ہر کسی کے لیئے مواد موجود ہے۔ عالمی اخبار کی پالیسی صاف ستھری ،آزادانہ اور بے لاگ صحافت ہے۔
. رابطہ ٹیلی فون:  لندن447796515479+ ،  آسٹریلیا 61425201035+ ،  ای میل:  رابطہ@عالمی اخبار۔کوم۔  جملہ حقوق بحق عالمی اخبار۔کوم محفوظ ہیں