احتساب عدالت نے بلوچستان پبلک سروس کے سابق چیئرمین اشرف مگسی چودہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے۔ اشرف مگسی پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔
سابق چیرمین پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی کو احستاب عدالت میں پیش کردیا گیا۔ احستاب عدالت نے ملزم کا چار روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے نیب حکام کےحوالے کردیا گیا۔ اشرف مگسی پر چیرمین شپ کے دور میں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کا الزام ہے۔
اس موقع پر اشرف مگسی کے وکیل بیرسٹر عدنان نے عدالت سے استدعا کی کہ اشرف مگسی ذیابطیس اور دل کے مرض میں مبتلا ہیں اور ان کا خیال رکھیں۔ جس پر عدالت نے نیب حکام کو حکم دیا کہ ڈاکٹروں کا بورڈ تشکیل دے کر ملزم اشرف مگسی کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جائے۔