امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ برطانیہ کو یورپی یونین کا حصہ رہنا چاہیے، کیوں کہ اس سے عالمی سطح پر برطانوی کردار کو تقویت ملتی ہے۔
کیری نے کہا کہ برطانیہ اور یورپی یونین کا ایک دوسرے سے جڑے رہنا، دونوں ہی کے لیے مفید ہے اور انہیں مضبوط بناتا ہے۔
کیری نے لندن میں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ مضبوط اور یکجا یورپ، یورپی مضبوطی اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں رواں برس جون میں ریفرنڈم منعقد ہونے جا رہا ہے، جس میں عوام برطانیہ کے یورپی یونین کے رکن رہنے یا نہ رہنے سے متعلق اپنا فیصلہ دیں گے۔