ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کارکن آفتاب احمد کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث رینجرز اہلکاروں کی حراست اور تحقیقاتی کارروائی کو خوش آئند قرار دے دیا
ترجمان ایم کیو ایم کی جانب سے جاری بیان میں رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ آفتاب احمد شہید کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث تمام اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے حکم کے مطابق انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے اور تحقیقات کے معاملہ میں ہر قسم کی مصلحت کو بالئے طاق رکھتے ہوئے آزادانہ و منصفانہ تحقیقات کو یقینی بنایا جائے گا۔اس کے علاوہ رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر زیر حراست کارکنوں کو بھی فی الفور عدالتوں میں پیش کیا جائے اور طبعی معانئہ کرایا جائے۔